30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو جذب قمر بالاولےٰ نہیں اس کے دو جواب دئے گئے،یکم حدائق النجوم میں اس پر صرف وہی تفاوت بعد کا عذر سنا کر کہا پانی کو جذب شمس جذب قمر کا ۳/۱۰ ہے۔
اقول: اولًا:اس کا رد نفس تقریر سوال میں گزرا کہ بعد کی نسبت دیکھی مادوں کی تو دیکھو۔
ثانیًا:۳/۱۰ ہی سہی جب بھی چار مدوں سے کدھر مفر،قمر سے دوبار ستر فٹ اٹھے شمس سے دوبارہ اکیس فٹ دوم اصول الہیأۃ میں اس پر وہ مہمل سا مہمل راگ گایا کہ تذکرہ کرتے بھی کاغذ کے حال پر رحم آئے کہ اسے کیوں سیاہ کیا جائے۔کہتا ہے مدَتو یوں ہوتا ہے کہ زمین کی دونوں جانب جاذبیت کا اثر پیش ہو جتنا تفاوت ہوگا مد زیادہ ہوگا بالعکس آفتاب کا زمین سے بعد قطر زمین کے گیارہ ہزار پانچسو سینتیس مثل ہے تو دونوں جانب کے پانیوں کا آفتاب سے بعد ۱/۱۱۵۳۷کا فرق رکھے گا تو جذب دونوں طرف تقریبًا برابر ہوگا۔لیکن قمر کا زمین سے بعد قطر زمین کے تیس ہی مثل ہے لہذا دونوں طرف کا فرق ۱/۳۰ ہوگا تو جذب میں تفاوت بین ہوگا اور اسی پر مد کا توقف ہے اور بالاخر نتیجہ یہ دیا کہ قمر شمس::۲ /۱۔۲:۱
اقول:اولًا: موج مدکو تفاوت جذب جانبیں ارض پر موقوف ماننا کیسا جہل شدید ہے،جب ایك جانب جذب ہو بداہتہً ارتفاع ہوگا خواہ دوسری جانب جذب اس سے کم یا زائد یا برابر ہو یا اصلًا نہ ہو۔
ثانیًا: اب بھی چار مد بدستور رہے قمر سے دو بار ستر فٹ اٹھے تو شمس سے دوبار اٹھائیس فٹ۔
وجہ پنجم:کہتے ہیں اجتماع یا مقابلہ نیرین کے وقت مداعظم یوں ہوتا ہے کہ دونوں جذب معًا عمل کرتے ہیں۔
اقول:مقابلہ میں اثر واحد مقتضائے ہر دو جاذبہ نہ ہوگا بلکہ متضاد کہ ہر ایك اپنی طرف کھینچے گا اس کی صورتوں کی تفصیل اور نتائج کی تحصیل اور یہاں جو کچھ ہیأتِ جدیدہ نے کہا اس کی تقبیح و تذلیل موجب تطویل،سے جانے دیجئے مگر تصریح ہے کہ مداعظم اجتماع واستقبال کے ڈیڑھ دن بعد ہوتا ہے وہاں تو پانی نے ۹ ہی گھنٹے اثر نہ لیا تھا یہاں ۳۶ گھنٹے ندارد،اگر اثر اجتماع دو جذب تھا وقت اجتماع پیدا ہوتا نہ کہ بارہ پہرگزار کر۔
وجہ ششم:یوں ہی تربعین میں بھی مد اقصر ۳۶ گھنٹے [1]بعد ہے۔
وجہ ہفتم:اقول: اگر یہ جذبِ قمر ہوتا تو ہمیشہ دائرۃ الارتفاع قمر کی سطح میں رہتا تو بحرین شمالی و جنوبی میں جن کا میل میل قمر سے زائد ہے جب قمر افق شرقی پر ہوتا مَد جانب مشرق چلتا شمالی میں جنوب کو مائل،جنوبی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع