دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ایك بچہ کھینچے کبھی نہ کھینچے گا اور اگر اس درجہ غالب ہو کہ اسے تاب مقاومت نہ ہو فورًا متحرك ہو گا مزاحمت کا اثر اصلًا ظاہر نہ ہوگا جیسے ایك مرد گیند کو کھینچے اور اسکی مقاومت اس کی قوت کے سامنے قیمت رکھتی ہے تو البتہ فورًا اثر نہ ہوگا اسے قوت بڑھانی پڑےگی زیادت قوت کے وقت اثر ہوگا نہ یہ کہ منتہائے قوت تك زور کرکے تھك جائے اور نہ ہلے اب کہ ضعیف زور رہ جائے اور لحظہ بہ لحظہ گھٹتا جائے تو اس گھٹی ہوئی قوت کو مانے۔پانی کی مقاومت قمر کی قوت کے آگے اول تو قسم دوم کی ہونی چاہئے جو ساری زمین کو کھینچ لے جاتا ہے اس کے سامنے اتنا پانی ایسا کتنے پانی میں ہے کہ گھنٹوں نام کونہ ہلے اور نہ سہی قسم سوم ہی مانئے تو انتہائے قوت کے وقت اثر ظاہر ہونا تھا نہ کہ تھك رہنے کے بعد مری ہوئی طاقت سے۔

ثالثًا: جب پانی اتنی مقاومت کرے واجب ہے کہ زمین اس سے بدرجہا زائد مزاحم ہو تو جس وقت پانی اثر لے زمین اس سے بہت دیر بعد متاثرہو،اور اس طرف کے پانی کا اٹھنا خود نہ تھا بلکہ زمین کے اٹھنے سے تو واجب کہ ادھر کے پانی میں جب مد ہو ادھر کے پانی میں سکون ہو ادھر کے پانی میں مدتوں بعد جب زمین اثر مانے مد ہو اس وقت ادھر کے پانی میں کب کا ختم ہو چکا حالانکہ دونوں طرف ایك ساتھ ہوتا ہے۔

رابعًا: رات دن میں دو۲ ہی مد ہوتے ہیں اب لازم کہ چارہوں دو پانی کے اپنے اور دو جب زمین متاثر ہو کر اٹھے۔

خامسًا: جانب قمر میں چار۴ مد ہو ں اور طرف مقابل میں دو کہ باتباع زمین ہیں اور اس کے دوہی تھے،غرض یہ لوگ اپنے اوہام بنانے کے لیے جو چاہیں منہ کھول دیتے ہیں۔اس سے غرض نہیں کہ اوندھی پڑے یا سیدھی،اور پڑتی اوندھی ہی ہے۔حیلہ دوم قعر دریا میں اور کناروں پرپانی کی حرکت بھی اثر جذب میں دیر کی معین ہوتی ہے۔

اقول: سمندر کے قعر میں پانی کی حرکت کیسی،سمندر میں نہرو ں کا سا ڈھال نہیں،ولہذا دھار نہیں،نہ قعر میں ہوا ہے نہ اوپر کی ہوا کا اثر قعر تك پہنچتا ہے کیسی ہی آندھی ہو سو۱۰۰ فٹ کے بعد پانی بالکل ساکن رہتا ہے [1]کناروں کی حرکت ہوا سے ہے جہاتِ اربعہ سے ایك جہت مثلًا مشرق کو حرکت قمر کی طرف حرکت صاعدہ کے لیے کیا منافی ہے کہ تاخیر اثر میں معین ہوگی دیکھو تمہارے نزدیك زمین مشرق کو جاتی ہے اور اسی آن میں جذب شمس سے مدار پر چڑھتی ہے دونوں حرکتیں ایك ساتھ ہوتی ہیں۔


 

 



[1] تعریبات شافیہ جزء ثانی ص ۳۸۔ ۱۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن