30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثالثًا: اگر ایسا ہوتا سمت مواجہ کی ہوا پر قمر کا جذب ادھر کے پانی سے بھی زائد ہوتا کہ اقرب بھی اور الطف بھی،اور ادھر کی ہوا کو تمہارے زعم باطل پر ادھر کا پانی چھوڑ آتا جس طرح اس پانی کو ادھر کی زمین چھوڑ گئی تو لازم تھا کہ مد کے وقت دونوں طرف نہ سطح زمین پر پانی ہوتا نہ سطح آب پر ہوا،بلکہ ہر دو کے بیچ میں خلا ہوتا۔یہ بداہۃً باطل ہے،اطراف کے پانی کا آکر اس جگہ کو بھرنا کیوں یہ حرکت نہ اُن پانیوں کے متقضائے طبع ہے نہ زمین کا اثر نہ استحالہ خلا کی ضرورت،نمبر ۲۵ میں آتا ہے۔کہ خلا تمہارے نزدیك محال نہیں پھر بلاوجہ اور پانی کیوں چل کر آئیں گے۔
وجہ دوم:کشش قمر سے مدَ ہوتا تو اس وقت ہوتا جب قمر عین نصف النہار پر سیدھے خطوں میں پانی کو کھینچتا ہے لیکن پانی وہاں کا اٹھتا ہے جہاں نصف النہار سے گزرے قمر کو گھنٹے ہوچکتے ہیں [1]۔اصول ہیأت میں اس کے دو حیلے گھڑے یکم پانی کا سکون ا سے فورًا جذب قبول نہیں کرنے دیتا انتہی یعنی جسم میں حرکت سے انکار ہے حتی الامکان محرك کی مقاومت کرے گا اس لیے پانی فورًا نہیں اٹھتا۔
اقول:اولًا: قمر صرف سیدھے خط پر کھینچتا ہے یا ترچھے پر بھی،برتقدیر اول کس قدر باطل صریح ہے کہ جس وقت جذب ہورہا تھا پانی نہ ہلا،جب جذب اصلًا نہ رہا گزوں اٹھا یعنی وجود مسبب وجود سبب سے نہیں ہوتا بلکہ سبب معدوم ہونے کے گھنٹوں بعد،برتقدیر ثانی قمر جس وقت افق شرقی پر آیا اس وقت سے اس پانی کو کھینچ رہا تھا تو ٹھیك دوپہر کو اٹھنا فورًا اثر قبول کرنا نہ تھا بلکہ چھ گھنٹے بعد عجب کہ دوپہر کامل جذب ہوا اور وہ بھی اس طرح کہ ہرلمحہ پر پہلے سے قوی تر ہوتا جائے یہاں تك کہ نصف النہار پر غایت قوت پر آئے اور پانی کو اصلًا خبر نہ ہو جب جذب ضعیف پڑے اور آنًا فانًا زیادہ ضعیف ہوتا جائے تو گھنٹوں کے بعد اب اثر پیدا ہوا اور یہیں سے حدائق النجوم کے جواب کا رد ہوگیا کہ امتداد سبب اشتداد سبب سے زیادہ موثر ہے۔
اقول:ہاں گرمی کے سہ پہر کو دوپہر سے زیادہ گرمی ہوتی ہے جاڑے کی سحر کو شب سے زیادہ سردی ہوتی ہے مگر زیادت کا فرق ہوتاہے نہ یہ کہ مدت مدید تك بڑھتا ہوا اشتداد امتداد رکھے اور اثر اصلًا نہ ہو جب وقتًا فوقتًا بڑھتے ہوئے ضعف کا امتداد ہو اس وقت آغاز اثر ہو یعنی جون،جولائی کی دوپہر کو اصلًا گرمی نہ ہو تیسرے پہر کوہو۔دسمبر،جنوری کی آدھی رات کو سردی نام کو نہ ہو سحر کے وقت ہو،ایسا الٹا اثر ہیئات جدیدہ میں ہوتا ہوگا۔
ثانیًا: محرك کی قوت اگر جسم پر غالب نہ ہو اصلًا حرکت نہ کرے گا،من بھر کے پتّھر میں رسّی باندھ کر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع