30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۵ء۳۶۵ دن::انجذاب قمربہ شمس:انجذاب قمربہ ارض
![]()
یعنی شمس اگرچہ دور ہے،قمر کو ۲۔۱/ ۵ زمین سے زیادہ کھینچتا ہے انتہی۔
اقول:منتسبین بدل گئے یوں کہنا تھا کہ انجذاب قمربہ ارض:انجذاب قمربہ شمس::الخ اور اختصار میں ۴/۱۔۲ چاہیے تھا کہ حاصل ۲۳۷ء۲ ہے کہ ربع سے قریب ہے پھر بفرض صحت اس سے ثابت ہوتی تو وہ نسبت جو قمر کو زمین اور زمین کو شمس کی کشش میں ہے جیسا کہ ابتداءً دعوٰی کیا تھا اور نتیجہ میں رکھی وہ نسبت جو قمر کو کشش زمین و شمس میں ہے خیر اسے کہہ سکیں کہ بوجہ قِلت عــــــہ تفاوت دورہ و بعد زمین کو دورہ و بعد قمر رکھا مگر اس کے بیان میں اس دلیل کا مبنٰی یہی قاعدہ نمبر ۱۴ ہے اور اس کا مبنٰی قاعدہ نمبر ۱۳ جس کے شدید ابطال ابھی سن چکے۔
(۱۵)وزن [1]جذب سے پیدا ہوتا او را سکے اختلاف سے گھٹتا بڑھتا ہے۔اگر جسم [2]پر جذب اصلًا نہ ہو یاسب طرف سے مساوی ہونے کے باعث اس کا اثر نہ رہے تو جسم میں کچھ وزن ہوگا ہم اگر مرکز زمیں پر چلے جائیں تمام ذراتِ زمین ہم کو برابر کھینچیں گے اور اثر کشش جاتا رہے گا ہم بے وزن ہوجائیں گے۔
اقول:یہ نری بے وزن بدیہی البطلان بات کہ جسم میں خود کچھ وزن نہیں جذب سے پیدا ہوتا ہے ہیات جدیدہ کی کثیر تصریحات سے واضح و آشکار ہے۔ا کثافت [3]عطارد سونے کے قریب زمین سے دو چند ہے مگر اس کے صغر کے سبب اس کی جاذبیت جاذبیت زمین کی ۳ / ۵ ہے اسی نسبت سے اوزان اس کی سطح پر گھٹتے ہیں جو چیز زمین پر من بھر ہے عطارد پر رکھ کر تولیں تو صرف چوبیس۲۴سیر ہوگی۔ب سطح [4] آفتاب پر جسم کا وزن سطح زمین سے ۲۸ گنا ہوتا ہے یعنی یہاں کامن وہاں کا ٹن ہوجائے گا وہاں کاٹن یہاں من رہے گا اس کا رد فصل ۲ رد ۱۴ سے روشن ہوگا۔ج جو چیز [5]سطح زمین سے تین ہزار چھ سو رطل کی ہے کہ اس کے بعد مرکز سے بقدر نصف قطر زمین ہے اگر سطح زمین نصف قطر کی دوری پر رکھیں ۹ سورطل رہ جائے گی اور پورے قطر کہ بعد پر چارہی سو اور ڈیڑھ قطر کے فاصلے پر سوا دو سو اور دو قطر کے فصل پر ایك سو چوالیس ہی رطل رہے گی کہ مربع بعد جتنے بڑھتے ہیں جاذبیت اتنی ہی کم ہوتی ہے تو ویسا ہی وزن گھٹتاجائے گا یعنی ساڑھے چار قطر کے بعد پر ۳۶ ہی رطل رہے گا اور ساڑھے پانچ پر صرف ۲۵،اور ساڑھے نو پر ۹ ہی رطل،اور ساڑھے چودہ پر چار رطل،اور ساڑھے انتیس
عــــــہ:کما قال فی اول ھذہ النمرۃ ۲۰۹ ان القمر یدورحول الشمس علی معدل بعد الارض وفی نفس مدۃ دوران الارض حولھا الخ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع