30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُچھلا کیونکہ اس کے سوا اس کا کوئی سبب ہوسکتا ہی نہ تھا۔اس کی پوری بحث تو فصل دوم میں آتی ہے۔۱۶۶۵ء تك ہزاروں برس کے عقلا سب اس فہم سے محروم گئے تو گئے تعجب یہ کہ اس سیب سے پہلے نیوٹن نے بھی کوئی چیز زمین پر گرتے نہ دیکھی یا جب تك اس کا کوئی اور سبب خیال میں تھا جسے اس سیب نے گر کر توڑ دیا۔
(۲)اجسام۔ [1]میں اصلًا کسی طرف اُٹھنے گرنے سرکنے کا میل ذاتی نہیں بلکہ۔ [2]اُن میں بالطبع قوت ماسکہ ہے کہ حرکت کی مانع اور تاثیر قاسر کی تاحدِ طاقت مدافع ہے۔یہ قوت ہر جسم میں اس کے وزن کے لائق ہوتی ہی۔ولہذا ایك جسم سے کوئی حصہ جدا کرکے دوسرے میں شامل کردیں وزن کی نسبت پر اول میں گھٹ جائے گی اور دوسرے میں بڑھ جائے گی۔
اقول۲:اولًا خود جسم میں یہ قوت ہونے پر کیا دلیل ہے اگر کہیے تجربہ کہ ہم جتنے زیادہ وزنی جسم کو حرکت دینا چاہتے ہیں زیادہ مقابلہ کرتا اور قوی طاقت مانگتا ہے۔
اقول۳: جذب زمین کدھر بھلایا زمین اُسے کھینچ رہی ہے تم اسے جدا حرکت دینی چاہتے ہو اس کی روك کا احساس کرتے ہو یہ تمہارے طور پر ہے اگر یقینًا باطل ہے جس کا بیان فصل دوم میں آتا ہے اور ہمارے نزدیك جسم کا میل طبعی اپنے خلاف جہت میں مزاحمت کرتا ہے مطلقًا حرکت سے ابا۔یہ تو تمہارا تخیل ہے اور فلسفہ قدیمہ اس کے عکس کا قائل ہے کہ ہر ایك جسم میں کوئی نہ کوئی میل مستقیم خواہ مستدیر ضرور ہے وہ اپنے خلاف میل کی مدافعت کرے گا اور موافق کی مطاوعت جیسے پتھر اوپر پھینکنے اور نیچے گرانے میں اس کا رد بھی بعونہ تعالٰی تذییل فصل سوم میں آتا ہے ہمارے نزدیك اجسامِ مشہودہ میں میل ہے سب میں ہونا کچھ ضرور نہیں ماسکہ کسی میں پائی نہ گئی اور ہو تو کچھ محذور نہیں۔
ثانیًا یہ اخیر فقرہ ایسا کہا ہے جس نے تمام ہیئات جدیدہ کا تسمہ لگا نہ رکھا،جس کا بیان آتا ہے ان شاء اﷲ تعالٰی اور یہ تمہاری اپنی نہیں بلکہ نیوٹن صاحب کی اپنی جاذبیت پرعنایت ہے کہ نمبر ۸ میں آتی ہیں۔
(۳)ہر جسم بالطبع دوسرے کے جذب سے بھاگتا ہے اس قوت کا نام نافرہ،ہاربہ،دافعہ،محر
کہ نافریت ہے۔
اقول۴:جاذبہ تو سیب کے گرنے سے پہچانی،یہ کا ہے سے جانی،شاید سیب گرنے میں
نیچے دیکھا تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع