دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کے درمیان ہوتا ہے زمین اپنی طرف ۵ حصے کھینچتی ہے اور شمس اپنی طرف ۱۱ حصے تو بقدر فضل جذب شمس ۱۶/ ۶ جانب شمس کھینچا اور قریب وقت مقابلہ جاذبیت کے سب سولہ حصّے قمر کو جانب شمس کھینچتے ہیں کہ ارض شمس وقمرکے درمیان ہوتی ہے تو دونوں مل کر قمر کو ایك ہی طرف کھینچتے ہیں،غرض وہاں تفاضل کا عمل تھا یہاں مجموع کا کہ اس کے سہ چند کے قریب ہے،تو واجب کہ وقت مقابلہ شمس سے بہ نسبت وقت اجتماع قریب تر آجائے حالانکہ اس کا عکس ہے تو ثابت ہوا کہ جاذبیت باطل ہے۔

(۱۰)طرفہ یہ کہ اس بیچارے صغیر الجثہ چاند کو صرف شمس ہی نہیں اُس کے ساتھ زہرہ عطارد بھی جانب شمس کھینچتے ہیں اور ادھر سے ارض اپنی طرف گھسیٹتی ہے خصوصا اُن تینوں کا ایك درجہ سے بھی کم فاصلہ میں ہزاروں بار قران ہوچکا ہے نہ اُن تینوں کی مجموعی کشش جذب زمین پر غالب آتی ہےنہ اس ستم کشاکش میں قمر کو کوئی زخم پہنچتا ہے۔نہ وہ ہسپتال جاتا ہے نہ سول سرجن کا معائنہ ہوتاہے عــــــہ آفتاب  ۱؎

عــــــہ:لطیفہ:اعلٰیحضرت مدظلہ کی نوعمری کا واقعہ ہے جسے تقریبًا ۴۵ سال سے زائد ہوئے اعلٰیحضرت قبلہ ایك طبیب کے ہاں تشریف لے گئے ان کے استاد ایك نواب صاحب(جو علم عربی بھی رکھتے تھے اور علوم جدیدہ کے گرویدہ)ان کو مسئلہ جاذبیت سمجھا رہے تھے کہ ہر چیز دوسری کو جذب کرتی ہے اثقال کہ زمین پر گرتے ہیں نہ اپنے میل طبعی بلکہ کشش زمین سے۔

اعلٰی حضرت قبلہ:بھاری چیز اوپر سے دیر میں آنا چاہیے اور ہلکی جلد کہ آسان کھینچے گی حالانکہ امر بالعکس ہے۔

نواب صاحب:جنسیت موجب قوت جذب ہے ثقیل میں اجزائے ارضیہ زائد ہیں لہذا زمین اسے زیادہ قوت سے کھنچتی ہے۔

اعلٰی حضرت:جب ہر شے جاذب ہے اور اپنی جنس کو نہایت قوت سے کھینچتی ہے تو جمعہ وعیدین میں امام ایك ہوتا ہے اور مقتدی ہزاروں،چاہیے کہ مقتدی امام کو کھینچ لیں۔

نواب صاحب:اس میں روح مانع اثر جذب ہے۔

اعلٰیحضرت:ایك جنازے پر دس ہزار نمازی ہوتے ہیں اور اس میں روح نہیں کہ نہ کھینچنے دے تو لازم ہے کہ مردہ اڑ کر نمازیوں سے لپٹ جائے۔نواب صاحب خاموش رہے۔

۱؎ :اصول علم الہیأۃ میں قمر کو زمین کا ۴۹/ ۱ لکھا اور بالتوفیق ۲۰۳۴ء۰ حدائق النجوم ۰۲۰۳۶ء۰ میں شمس اس کے نزدیك زمین کے ۱۲۴۵۱۳۰ مثل ہے اسے ۰۲۰۳۴ء پر تقسیم کیے سے آفتاب ۶۱۲۱۵۸۴۳ قمر کی مثل ہوا اور ہمارے حساب سے کہ قطر شمس ۲ء۸۶۶۵۵۴ میل ہے اور قطر قمر ہنس نے ۲۱۶۱ میل بتایا کما فی اصول الھیأۃ تو شمسی ۶۴۴۷۹۶۶۷ قمر کے برابرہوا بہرحال چھ کروڑ چاند کے بموجب سب سے لاکھوں کی قدر  ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن