30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۹۷۴،۴۱،۱۳،۹ میل تفاوت ۰۵۲،۱۶،۳۱ میل اگر زمین آفتاب کے گرد اپنے مدار بیضی پر گھومتی ہے جس کے مرکز اسفل میں آفتاب ہے جیسا کہ ہیات جدیدہ کا زعم ہے۔اول تو نافریت ارض کو جاذبیت شمس سے کیا نسبت کہ آفتاب حسب بیان اصول علم الہیأت ہیأت جدیدہ میں بارہ لاکھ پینتالیس ہزار ایك سو تیس زمینوں کے برابر ہے اور ہم نے بربنائے مقررات عــــــہ تازہ اصل کُروی پر حساب کیا تو اس سے بھی زائد آیا یعنی آفتاب تیرہ لاکھ تیرہ ہزار دو سو چھپن زمینوں کے برابر ہے بعض کتبِ جدیدہ میں ۱۴ لاکھ ہے وہ جرم کہ اس کے بارہ تیرہ لاکھ کے حصوں میں سے ایك کے بھی برابر نہیں اس کی کیا مقاومت کرسکتا ہے تو کرو و دورہ کرنا نہ تھا بلکہ پہلے ہی دن کھینچ کر اُس میں مِل جانا،کیا بارہ تیرہ لاکھ آدمی مل کر ایك کو کھینچیں تو وہ کھنچ نہ سکے گا بلکہ اُن کے گرد گھومے گا۔
ثانیًا جب کہ نصف دورے میں جاذبیت شمس غالب آکر اکتیس لاکھ میل سے زائد زمین کو قریب کھینچ لائی تو نصف دوم میں اُسے کس نے ضعیف کردیا کہ زمین پھر اکتیس لاکھ میل سے زیادہ دور بھاگ گئی۔حالانکہ قرب موجبِ قوت اثر جذب ہے تو حضیض پر لاکر جاذبیت شمس کا اثر اور قوی تر ہونا اور زمین کا وقتًا فوقتًاقریب ترہوتا جانا لازم تھا نہ کہ نہایت قرب پر اُس کی قوت سست پڑ کر اور اس کے نیچے سے چھوٹ کر پھراتنی دور ہوجائے،شاید جولائی سے جنوری تك آفتاب کو راتب زیادہ ملتا ہے قوت تیز ہوجاتی ہے،ا ور جنوری سے جولائی تك بھوکا رہتا ہے کمزور پڑ جاتا ہے۔دو جسم اگر برابر کے ہوتے تو یہ کہنا ایك ظاہری لگتی ہوئی بات ہوتی کہ نصف دور ے میں یہ غالب رہتا ہے نصف میں وہ،نہ کہ وہ جرم کہ زمین کے ۱۲ لاکھ امثال سے بڑا ہے اُسے کھینچ کر ۳۱لاکھ میل سے زیادہ قریب
عــــــہ:وہ مقررات تازہ یہ ہیں قطر مدار شمس اٹھارہ کروڑ اٹھاون لاکھ میل قطر معدل زمین ۰۸۶ء۷۹۱۳ میل قطر اوسط شمس دقائق محیطیہ سے ۳۲ دقیقے ۴ ثانیے،پس اُس قاعدے پر کہ ہم نے ایجاد اور اپنے فتاوٰی جلد اول رسالہ الھنیئ النمیر میں ایراد کیا ۲۶۹۰۴۵۷ء۸ لوامیال قطر مدار۔۴۹۷۱۴۹۹ء ـ۰ = ۷۶۶۱۹۵۶ء۸۔لو امیال محیط،ما۔۵۵۳۸ ۳۳۴۴ء۴ لو دقائق محیط= ۴۳۱۷۴۱۸ء۴ لودقیقہ محیطیہ ما+ ۵۰۶۰۵۳۹ء۱ دقائق قطر شمس = ۹۳۷۷۹۵۷ء۵ لو امیال قطر شمس ما۔۸۹۸۳۴۵۹ء۳ لوامیال قطر زمین =۰۹۴۴۹۸ء۲ لو نسبت قطرین ما x۳ کہ کرہ:کرہ::قطر:قطر مثلثہ بالتکریر=۱۱۸۳۴۹۴ء۶لو نسبت کر تین عدد ۱۳۱۳۲۵۶ وھو المقصود یعنی محیط فلك شمس اٹھاون کروڑ پینتیس لاکھ آٹھ ہزار میل ہے اور ایك دقیقہ محیطیہ ۵ء۲۷۰۲۳ میل اور قطر شمس ۲ء۸۶۶۵۵۴ میل اور وہ قطر زمین کے ۵۰۹ء۱۰۹ مثل ہے اور جرم شمس تیرہ لاکھ تیرہ ہزار دو سو چھپن زمینوں کی برابر اور علم حق اس کے خالق جل وعلا کو ۱۲ منہ مدظلہ العالی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع