دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

 

 

 

رسالہ

معین مبین بھردور شمس وسکون زمین ۱۳۳۸ھ

(سورج کی گردش اور زمین کے ساکن ہونے کے لیے مددگار)

(امریکی منجم پروفیسر البرٹ ایف،پورٹا کی پیشگوئی کا رَدّ)

 

مسئلہ ۳۲:دارالافتاء میں ملك العلماء جناب مولانا ظفر الدین صاحب بہاری(رحمۃ اﷲ علیہ)ازتلامذہ اعلٰیحضرت علیہ الرحمۃ نے بانکی پور کے انگریزی اخبار ایکسپریس ۱۸ اکتوبر۱۹۱۹ء کے دوسرے ورق کا صرف پہلا کالم تراش کر بغرض ملاحظہ واستصواب حاضر کیا جس پر امریکہ کے منجم پروفسیر البرٹ کی ہولناك پیش گوئی ہے۔جناب نواب وزیر احمد خان صاحب وجناب سید اشتیاق علی صاحب رضوی نے ترجمہ کیا جس کا خلاصہ یہ ہے۔

۱۷ دسمبر کو عطارد،مریخ،زہرہ،مشتری،زحل،نیپچون،یہ چھ سیارے جن کی طاقت سب سے زائد ہے قرآن میں ہوں گے آفتاب کے ایك طرف ۲۶ درجے کے تنگ فاصلہ میں جمع ہو کر اسے بقوت کھینچیں گے۔اور وہ ان کے ٹھیك مقابلہ میں ہوگا اور مقابلہ میں آتا جائے گا۔ایك بڑا کوکب یورنیس سیاروں کا ایسا اجتماع تاریخ ہیأت میں کبھی نہ جانا گیا۔یورنیس اور ان چھ میں مقناطیسی لہر آفتاب میں بڑے بھالے کی طرح سوراخ کرے گی۔ان چھ بڑے سیاروں کے اجتماع سے چوبیس صدیوں سے نہ دیکھا گیا تھا۔ممالك متحدہ کو دسمبر میں بڑے خوفناك طوفان آب سے صاف کردیا جائے گا۔یہ داغ شمس ۱۷ دسمبر کو ظاہر ہوگا جو بغیر آلات کے آنکھ سے دیکھا جائے گا۔ایسا داغ کہ بغیر آلات کے دیکھا جائے آج تك ظاہر نہ ہوا اور ایك وسیع زخم آفتاب کے ایك جانب میں ہوگا۔یہ داغ شمس کرہّ ہوا میں تزلزل ڈالے گا۔طوفان،بجلیاں اور سخت مینہ اور بڑے زلزلے ہوں گے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن