30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرکت ہر وقت سخت زلزلہ اور شدید آندھیاں لاتی،انسان حیوان کوئی اس پر نہ بس سکتا۔زبان سے ایك بات ہانك دینا آسان ہے مگر اس پر جو قاہر رَد ہوں اُن کا اٹھانا ہزار ہا بانس پیراتا ہے۔
(۱۱)دیباچہ میں جو آپ نے دلائل حرکت زمین کتب انگریزی سے نقل فرمائے الحمدﷲ ان میں کوئی نام کو تام نہیں سب پا در ہوا ہیں۔زندگی بالخیر ہے تو آپ اِن شاء اﷲ تعالٰی ان سب کا ر َدِّ بلیغ فقیر کی کتاب فوزمبین کی فصل چہارم میں دیکھیں گے بلکہ وہ آٹھ سطریں جو میں نے اول میں لکھ دی ہیں کہ یورپ والوں کو طرز استدلال اصلًا نہیں آتا انہیں اثباتِ دعوٰی کی تمیز نہیں،ان کے اوہام جن کو بنامِ دلیل پیش کرتے ہیں یہ یہ علتیں رکھتے ہیں۔منصف ذی فہم مناظرہ داں کے لیے وہی ان کے رد میں بس ہیں کہ دلائل بھی انہیں علتوں کے پابند ہوس ہیں اور بفضلہ تعالٰی آپ جیسے دیندار و سنی مسلمان کو تو اتنا ہی سمجھ لینا کافی ہے کہ ارشاد قرآن عظیم و نبی کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم و مسئلہ اسلامی واجماعِ امتِ گرامی کے خلاف کیونکر کوئی دلیل قائم ہوسکتی،اگر بالفرض اس وقت ہماری سمجھ میں اس کا رَد نہ آئے جب بھی یقینًا وہ مردود اور قرآن و حدیث و اجماع سچے۔یہ ہے بحمداﷲ شانِ اسلام۔
محب فقیر ! سائنس یوں مسلمان نہ ہوگی کہ اسلامی مسائل کو آیات و نصوص میں تاویلات ودرازکار کرکے سائنس کے مطابق کرلیا جائے۔یوں تو معاذ اﷲ اسلام نے سائنس قبول کی نہ کہ سائنس نے اسلام،وہ مسلمان ہوگی تو یوں کہ جتنے اسلامی مسائل سے اُسے خلاف ہے سب میں مسئلہ اسلامی کو روشن کیا جائے دلائلِ سائنس کو مردود و پامال کردیا جائے جا بجا سائنس ہی کے اقوال سے اسلامی مسئلہ کا اثبات ہو،سائنس کا ابطال و اسکات ہو،یوں قابو میں آئے گی۔اور یہ آپ جیسے فہیم سائنس داں کو باذنہ تعالٰی دشوار نہیں آپ اُسے بچشم پسند دیکھتے ہیں۔
وعین الرضاء عن کل عیب کلیلۃ۔[1]
(رضا مندی کی آنکھ ہر عیب کو دیکھنے سے عاجز ہوتی ہے۔ت)
اُس کے معائب مخفی رہتے ہیں مولٰی عزوجل کی عنایت اور حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اعانت پر بھروسہ کرکے اس کے دعاوی باطلہ مخالفہ اسلام کو بنظرِ تحقیر و مخالفت دیکھئے،اس وقت ان شاء اﷲ العزیز القدیر اس کی ملمع کاریاں آپ پر کھلتی جائیں گی اور آپ جس طرح اب دیوبندیہ مخذولین پر مجاہد ہیں یونہی سائنس کے مقابل آپ نصرتِ اسلام کے لیے تیار ہوجائیں گے ع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع