دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

تفسیر ابن عباس میں دونوں جگہ ہے:(مھدا)فراشا[1] (یعنی بچھونا۔ت)نیز یہی مضمون قرآن عظیم کی بہت آیات میں ارشاد ہے،فرماتاہے:

" اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِہٰدًا ۙ﴿۶"[2]

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا،(ت)

فرماتاہے:

" وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوۡنَ ﴿۴۸"[3]

اور زمین کوہم نے فرش کیا تو ہم کیا ہی اچھا بچھانے والے ہیں(ت)

فرماتا ہے:

" وَ اللہُ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا ﴿ۙ۱۹"[4]

اور اﷲ تعالٰی نے تمہارےلیے زمین کو بچھونا بنایا۔(ت)

فرماتا ہے:

" الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرْضَ فِرٰشًا"[5]

جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔(ت)

اور قرآن کی بہتر تفسیر وہ ہے کہ خود قرآن کریم فرمائے۔

(ب)بچے ہی کا مہد ہو تو وہ کیا اس کے بچھونے کو نہیں کہتے،جلالین سورہ زخرف میں ہے: مھادًا فراشًا کا لمھد للصبی۔[6] (مھادًا) بچھونا جیسے بچوں کے لیے گہوارہ(ت)

لاجرم حضرت شیخ سعدی و شاہ ولی اﷲ نے مھدًا کا ترجمہ طٰہ میں فرش اور زخرف میں بساط ہی کیا اور شاہ رفیع الدین اور شاہ عبدالقادر نے دونوں جگہ بچھونا۔

(ج)گہوارہ ہی لو تو اس سے تشبیہ آرام میں ہوگی نہ کہ حرکت میں،ظاہر کہ زمین اگر بفرض باطل جنبش بھی کرتی تو اس سے نہ ساکنوں کو نیند آتی ہے نہ گرمی کے وقت ہوا لاتی تو گہوارہ سے اسے بحیثیت جنبش مشابہت نہیں تو بحیثیت آرام و راحت ہے۔خود گہوارہ سے اصل مقصد یہی ہے،نہ کہ ہلانا،تووجہِ شبہ وہی ہے نہ یہ۔لاجرم اسی کو مفسرین نے اختیار کیا۔

(د)لطف یہ کہ علماء نے اس تشبیہ مہد سے بھی زمین کا سکون ہی ثابت کیا بالکل نقیض اس کا جو آپ


 

 



[1] تنویر المقیاس من تفسیر ابن عباس تحت آیۃ ۲۰/ ۵۳ و ۴۳/ ۱۰ مکتبہ سرحد مردان ص ۱۹۵ و ۳۰۴

[2] القرآن الکریم ۷۸/۶

[3] القرآن الکریم ۵۱/۴۸

[4] القرآن الکریم ۷۱/۱۹

[5] القرآن الکریم ۲/۲۲

[6] تفسیر جلالین تحت آیۃ ۴۳/ ۱۰ مطبع مجتبائی دہلی نصف دوم ص ۴۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن