دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اس کے بعد ایك دوسرا اُٹھے اور چاند کو ساجد دیکھنے سے منکر ہو اور کہے قربان جائیے عالم نے سورج کے سجدہ کی تصریح فرمائی مگر چاند کے بارے میں ایسا نہ فرمایا:خاموشی فرمائی اسے کیا کہا جائے گا،اب تو آپ نے خیال فرمالیا ہوگا کہ قائل حرکت ارض کو اجلہ صحابہ کرام بلکہ خود صاف ظاہر نصِ قرآن عظیم سے گریز کے سوا کوئی چارہ نہیں،اور یہ معاذ اﷲ خُسر انِ مبین ہے جس سے اﷲ تعالٰی ہمیں اور آپ اور سب اہلسنت کو بچائے۔آمین۔

(۸)عجب کہ آپ نے آفتاب کا زوال نہ سُنا،اسے تو میں نے آپ سے بالمشافہ کہہ دیا تھا۔

(ا)حدیثوں میں کتنی جگہ زالت الشمس(سورج ڈھل گیا۔ت)ہے بلکہ قرآن عظیم میں ہے:

" اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوۡکِ الشَّمْسِ"۔[1]

نماز قائم کرو سورج ڈھلتے وقت۔(ت)

تفسیر ابن مردویہ میں امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لدلوك الشمس کی تفسیر میں فرمایا: لزوال الشمس۔[2] ابن جریر نے عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اتانی جبرئیل لدلوك الشمس حین زالت فصلی بی الظھر۔[3]

میرے پاس جبرائیل آئے جب سورج ڈھل گیا توآپ نے میرے ساتھ نماز ظہرپڑھی۔

نیز ابوبرزہ اسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے:

کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یصلی الظھر اذازالت الشمس،ثم تلا اقم الصلوۃ لدلوك الشمس[4]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔پھر ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے یہ آیتِ کریمہ پڑھی کہ سورج ڈھلتے وقت نماز قائم کرو۔(ت)

نیز مثل سعید ابن منصور عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے: دلوکہا زوالہا[5] (سورج کے دلوك کا معنی


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷/ ۷۸

[2] الدرالمنثور فی التفسیر بالماثور(بحوالہ ابن مردویہ)تحت آیۃ ۱۷/ ۷۸ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۸۰

[3] جامع البیان(تفسیر ابن جریر)تحت آیۃ ۱۷/ ۷۸ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۵/ ۱۵۸

[4] جامع البیان(تفسیر ابن جریر)تحت آیۃ ۱۷/ ۷۸ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۵/ ۱۵۸

[5] الدرالمنثور بحوالہ سعید بن منصور وابن جریر تحت آیۃ ۱۷/ ۷۸ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن