دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کو بھی مخصص کرلینا اس کی نظیر یہی ہے کہ " اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪"[1]۔ (بے شك اﷲ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے۔ت) کی تخصیص دیکھ کر " اِنَّ اللہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۵﴾٪"[2](بے شك اﷲ تعالی ہرچیز کو جاننے والا ہے۔ت)کو بھی مخصص مان لیں کہ جس طرح وہاں ذات و صفات و محالات زیر قدرت نہیں یوں ہی معاملہ صاف ہوگیا کہ ذات و صفات و محالات کا معاذ اﷲ علم بھی نہیں۔زیادہ تشفی بحمدہ تعالٰی نمبر ۸ میں آتی ہے جس سے واضح ہوجائے گا کہ اﷲ و رسول وصحابہ و مسلمین کے کلام میں یہاں یعنی خاص محل نزاع میں زوال سے مطلقًا ایك جگہ سے سرکنا مراد ہوا ہے اگرچہ اماکن معینہ سے باہر نہ جائے یا زوال کفار کی طرح دنیا خواہ مدار چھوڑ کر الگ بھاگ جانا،فانتظر(چنانچہ انتظار کر۔ت)

(۶)لاجرم وہ جنہوں نے خود صاحبِ قرآن صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے قرآن کریم پڑھا۔خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم سے اس کے معانی سیکھے انہوں نے آیہ کریمہ کو ہر گو نہ زوال کی نافی اور سکون مطلق حقیقی کی مثبت بتایا۔سعید بن منصور و عبد بن حمید و ابن جریروابن المنذر نے حضرت شقیق ابن سلمہ سے کہ زمانہ رسالت پائے ہوئے تھے روایت کی اور حدیث ابن جریر بسند صحیح برجال صحیحین بخاری ومسلم ہے:

حدثنا ابن بشار ثنا عبدالرحمن ثنا سفٰین عن الاعمش عن ابی وائل قال جاء رجل الی عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فقال من این جئت ؟ قال من الشام، فقال من لقیت؟ قال لقیت کعبًا۔فقال ما حدثك کعب؟ قال حدثنی ان السٰموٰت تدور علٰی منکب ملك قال فصدقتہ اوکذبتہ ؟

ہمیں ابن بشار نے حدیث بیان کی کہ ہم کو عبدالرحمن نے حدیث بیان کی کہ ہم کو اعمش نے بحوالہ ابووائل حدیث بیان کی،ابو وائل نے کہا کہ ایك صاحب حضرت سیدنا عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حضور حاضر ہوئے فرمایا:کہاں سے آئے؟ عرض کی:شام سے۔فرمایا وہاں کس سے ملے؟ عرض کی:کعب سے فرمایا کعب نے تم سے کیا بات کی ؟ عرض کی،یہ کہا کہ آسمان ایك فرشتے کے شانے پر گھومتے ہیں، فرمایا:تم نے اس میں کعب کی تصدیق کی یا تکذیب ؟

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۰

[2] القرآن الکریم ۸/ ۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن