دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

صحابہ کی یہ کیا عظمت ہوئی اگر ہم خیال کریں کہ جو معنی قرآن عظیم انہوں نے سمجھے غلط ہیں ہم جو سمجھے وہ صحیح ہیں۔میں آپ کو اﷲ عزوجل کی پناہ میں دیتا ہوں اس سے کہ آپ کے دل میں ایسا خطرہ بھی گزرے۔ " فَاللہُ خَیۡرٌ حٰفِظًا ۪ وَّہُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۶۴﴾"۔[1] (تو اﷲ تعالٰی سب سے بہتر نگہبان اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان ہے۔ت)

میں امیدواثق رکھتا ہوں کہ اسی قدر اجمالِ جمیل آپ کے انصافِ جزیل کو بس۔اب قدرے تفصیل بھی عرض کروں۔

(۱)زوال کے اصلی معنٰی سرکنا،ہٹنا،جانا،حرکت کرنا،بدلنا ہیں۔قاموس میں ہے:

الزوال الذھاب والاستحالۃ۔[2]

زوال کا معنٰی ہے جانا اور ایك حال سے دوسرے حال کی طرف منتقل ہونا۔ت)

اُسی میں ہے۔

کل ماتحول فقد حال واستحال۔[3]

ہر وہ جس نے جگہ بدلی تو بے شك اس نے حال بدلا اور ایك حال سے دوسرے حال کیطرف منتقل ہوا۔(ت)

ایك نسخہ میں ہے۔ کل ماتحرك اوتغیر۔[4] (ہر وہ جس نے حرکت کی یا تبدیل ہوا۔ت)یوں ہی عُباب میں ہے: تحول او تحرک۔[5] (بدلایا حرکت کی۔ت)تاج العروس میں ہے:

ازال اﷲ تعالٰی زوالہ ای اذھب اﷲ حرکتہ وزال زوالہ ای ذھبت

(ازال اﷲ)اﷲ تعالٰی نے اس کے زوال کا ازالہ فرمایا یعنی اس کی حرکت کو ختم فرمادیا۔اور

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۲/ ۶۴

[2] القاموس المحیط فصل الزاء باب اللام تحت لفظ الزوال مصطفٰی البابی مصر ۳/ ۴۰۲

[3] القاموس المحیط فصل الحاء من باب اللام تحت لفظ الحول مصطفٰی البابی مصر ۳/ ۳۷۴

[4] تاج العروس فصل الحاء من باب اللام تحت لفظ الحول داراحیاء الثرات العربی بیروت ۷/ ۲۹۴

[5] تاج العروس بحوالہ العباب فصل الحاء من باب اللام تحت لفظ الحول داراحیاء الثرات العربی بیروت ۷/ ۲۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن