دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کون سا نص ہے جس میں کوئی تاویل نہیں گھڑ سکتے یہاں تك کہ قادیانی کافر نے " وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ"[1] میں تاویل گھڑدی کہ رسالت کی افضلیت اُن پر ختم ہوگئی اُن جیسا کوئی رسول نہیں۔[2]نانوتوی نے گھڑدی کہ وہ نبی بالذات ہیں اور نبی بالعرض،اور موصوف بالعرض کا قصہ موصوف بالذات پر ختم ہوجاتا ہے ان کے بعد بھی اگر کوئی نبی ہو تو ختم نبوت کے خلاف نہیں۔[3] کہ یوں ہی کوئی مشرك لا الٰہ الا اﷲ میں تاویل کرسکتا ہے کہ اعلٰی میں حصر ہے یعنی اﷲ کے برابر کوئی خدا نہیں اگرچہ اس سے چھوٹے بہت سے ہوں جیسے حدیث شریف میں ہے:

لافتٰی الّا علی لاسیف الا ذوالفقار۔[4]

نہیں ہے کوئی جو ان مگر علی(کرم اﷲ وجہہ الکریم اور نہیں ہے کوئی تلوار مگر ذوالفقار۔ت)

دوسری حدیث:

لاوجع الاوجع العین ولا ھم الا ھم الدّین۔[5]

درد نہیں مگر آنکھ کا درد اور پریشانی نہیں مگر قرض کی پریشانی۔

ایسی تاویلوں پر خوش نہ ہونا چاہئے بلکہ جو تفسیر ماثور ہے اس کے حضور سر رکھ دیا جائے اور جو مسئلہ تمام مسلمانوں میں مشہور ومقبول ہے مسلمان اسی پر اعتقاد لائے۔

محبی مخلصی! اﷲ عزوجل نے آپ کو پکا مستقل سُنّی کیا ہے آپ جانتے ہیں کہ اب سے پہلے رافضی جو مرتد نہ تھے کاہے سے رافضی ہوئے،کیا اﷲ یا قرآن یارسول یاقیامت وغیرہا ضروریاتِ دین سے کسی کے منکر تھے؟ ہر گز نہیں،انہیں اسی نے رافضی کیا کہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی عظمت نہ کی۔محبا ! دل کو صحابہ کی عظمت سے مملوکرلینا فرض ہے انہوں نے قرآن کریم صاحبِ قرآن صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے پڑھا حضور سے اس کے معانی سیکھے اُن کے ارشاد کے آگے اپنی فہم ناقص کی وہ نسبت سمجھنی بھی ظلم ہے جو ایك علامہ متبحر کے حضور کسی جاہل گنوار بے تمیز کو۔محبا! صحابہ اور خصوصًا حذیفہ وعبداﷲ ابن مسعود جیسے


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۲/۶۴

[2] تحذیرالناس کتب خانہ رحیمیہ سہارن پور انڈیا ص ۴

[3] تحذیر الناس کتب خانہ رحیمیہ سہارن پور انڈیا ص ۲۵

[4] الاسرارالمرفوعۃ حدیث ۱۰۶۰ دارالکتب العلمیہ بیروت ص ۲۶۵

[5] الدررالمنتشرۃ فی الاحادیث المشتہرہ حرف لا حدیث۴۴۹ المکتب الاسلامی بیروت ص ۱۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن