30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہ وسلم ہے۔
اور عجائب نعمائے الہٰیہ سے یہ کہ آیہ کریمہ ان تزولا کی یہ تفسیر اور یہ کہ محور پر حرکت بھی موجب زوال ہے چہ جائے حرکت علی المدار،ہم نے دو صحابی جلیل القدر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی،دونوں کی نسبت حضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یہ جو بات تم سے بیان کریں اس کی تصدیق کرو۔دونوں حدیثیں جامع ترمذی شریف کی ہیں۔اول:
|
ماحدثکم ابن مسعود فصد قوہ۔[1] |
جو با ت تم سے ابن مسعود بیان کرے اس کی تصدیق کرو۔ (ت) |
دوم:
|
ماحدثکم حذیفۃ فصدقوہ۔[2] |
جو بات تم سے حذیفہ بیان کرے اس کی تصدیق کرو۔(ت) |
اب یہ تفسیر ان دونوں حصرات کی نہیں بلکہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اسے مانو اس کی تصدیق کرو والحمدﷲ تعالٰی رب العالمین،ہمارے معنی کی تو یہ عظمتِ شان ہے کہ مفسرین سے ثابت،تابعین سے ثابت،اجلہ صحابہ کرام سے ثابت،خود حضور سیدالانام علیہ افضل الصلوۃ والسلام سے اُس کی تصدیق کا حکم۔
اورعنقریب ہم بفضل اﷲ تعالٰی اور بہت آیات اور صدہا احادیث اور اجماعِ اُمت اور خود اقرار مجاہد کبیر سے اس معنی کی حقیقت اور زمین کا سکونِ مطلق ثابت کریں گے وباﷲ التوفیق۔آپ نے جو معنی لیے کیا کسی صحابی،کسی تابعی،کسی امام،کسی تفسیر، یا جانے دیجئے چھوٹی سے چھوٹی کسی اسلامی عام کتاب میں دکھا سکتے ہیں کہ آیت کے معنی یہ ہیں کہ زمین گردِ آفتاب دورہ کرتی ہے،اﷲ تعالٰی اسے صرف اتنا روکے ہوئے ہے کہ اس مدار سے باہر نہ جائے لیکن اس پر اسے حرکت کرنے کا امر فرمایا ہے۔ حاش ﷲ ! ہرگز کسی اسلامی رسالہ،پرچے،رقعہ سے اس کا پتا نہیں دے سکتے سوا سائنس نصارٰی کے۔آگے آپ انصاف کرلیں گے کہ معنی قرآن وہ لیے جائیں یا یہ،محبامخلصا! وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع