30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن عظیم کے وہی معنی لینے ہیں جو صحابہ و تابعین و مفسرین معتمدین نے لیے ان سب کے خلاف وہ معنی لینا جن کا پتا نصرانی سائنس میں ملے مسلمان کو کیسے حلال ہوسکتا ہے،قرآن کریم کی تفسیر بالرائے اشد کبیرہ ہے جس پر حکم ہے۔
|
فلیتبوأمقعدہ من النار۔[1] |
وہ اپنا ٹھکا نا جہنم میں بنالے۔ |
یہ تو اُس سے بھی بڑھ کر ہوگا کہ قرآن مجید کی تفسیر اپنی رائے سے بھی نہیں بلکہ رائے نصارٰی کے موافق،والعیاذ باللہ،یہ حذیفہ بن الیمان رضی اﷲ تعالٰی عنہما وہ صحابی جلیل القدر ہیں جن کو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اسرار سکھائے ان کا لقب ہی صاحبِ سر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان سے اسرارِ حضور کی باتیں پوچھتے،اور عبداﷲ تو عبداﷲ ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ یہ جو فرمائیں اسے مضبوط تھامو۔ تمسکوا بعھد ا بن مسعود۔[2]ا بن مسعود کے فرمان کو مضبوطی سے تھامو۔ت) اور ایك حدیث میں ارشاد ہے:
|
رضیت لامتی مارضی لھا ابن ام عبدوکرھت لامتی ماکرہ لہا ابن ام عبد۔[3] |
میں نے اپنی امت کے لیے پسند فرمایا جو اس کے لیے عبداﷲ ابن مسعود پسند کریں اور میں نے اپنی امت کے لیے ناپسند رکھا جو اس کے لیے ابن مسعود ناپسند رکھیں۔ |
اور خود انکے علمِ قرآن کو اس درجہ ترجیح بخشی کہ ارشاد فرمایا:
|
استقرأو ا القرآن من اربعۃ من عبداﷲ ابن مسعود۔ [4] الحدیث۔ |
قرآن چار شخصوں سے پڑھو۔سب میں پہلے عبداﷲ ابن مسعود کا نام لیا۔ |
یہ حدیث صحیح بخاری و صحیح مسلم میں بروایت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما حضرت اقدس صلی اﷲ تعالٰی
[1] جامع الترمذی ابواب التفسیر باب ماجاء فی الذی یفسر القرآن برایہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۱۹
[2] جامع الترمذی باب المناقب مناقب عبداللہ بن مسعود امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۲۱،حلیۃ الاولیاء ذکر عبداللہ بن مسعود دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۱۲۸
[3] مجمع الزوائد کتاب المناقب مناقب عبداللہ بن مسعود دارالکتاب العربی بیروت ۹/ ۲۹۰
[4] صحیح البخاری کتاب المناقب مناقب عبداللہ بن مسعود قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۳۱،صحیح مسلم کتاب الفضائل فضائل عبداللہ بن مسعود قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۹۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع