30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی تنقیح و تقریر سے بحمدہ تعالٰی رات فارغ ہوا اور آپ کی محبت پر اطمینان تھا کہ اس ضروری دینی کام کی تقدیم کو ناگوار نہ رکھیں گے۔
آپ نے اپنا لقب مجاہد کبیر رکھا ہے مگر میں تو اپنے تجربے سے آپ کو مجاہد اکبر کہہ سکتا ہوں۔حضرت مولانا الاسد الاسد الاشد مولوی محمد وصی احمد صاحب محدث سورتی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کا لہجہ جلد سے جلد حق قبول کرلینے والا میں نے آپ کے برابر نہ دیکھا اپنے جمے ہوئے خیال سے فورًا حق کی طرف رجوع لے آنا جس کا میں بار ہا آپ سے تجربہ کرچکا نفس سے جہاد ہے۔اور نفس سے جہاد جہاد اکبر ہے تو آپ اس میں مجاہد اکبر ہیں۔بارك اﷲ تعالٰی وتقبل امین،امید ہے کہ بعو نہ تعالٰی اس مسئلہ میں بھی آپ ایسا ہی جلداز جلد قبول حق فرمائیں گے۔کہ باطل پر ایك آن کے لیے بھی اصرار میں نے آپ سے نہ دیکھا وﷲ الحمد۔
اسلامی مسئلہ یہ ہے کہ زمین و آسمان دونوں ساکن ہیں کواکب چل رہے ہیں۔" وَکُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ یَّسْبَحُوۡنَ ﴿۴۰﴾"[1]ہر ایك ایك فلك میں تیرتا ہے،جیسے پانی میں مچھلی،اﷲ تعالٰی عزوجل کا ارشاد آپ کے پیش نظر ہے۔
|
" اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ وَلَئِنۡ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنۡۢ بَعْدِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیۡمًا غَفُوۡرًا ﴿۴۱﴾"[2] |
بے شك اﷲ آسمان و زمین کو روکے ہوئے ہے کہ سرکنے نہ پائیں اور اگر وہ سرکیں تو اﷲ کے سوا انہیں کوئی روکے،بے شك وہ حلم والا بخشنے والا ہے۔(ت) |
میں یہاں اوّلًا اجمالًا چند حرف گزارش کروں کہ ان شاء اﷲ تعالٰی آپ کی حق پسندی کو وہی کافی ہو پھر قدرے تفصیل۔
اجمال یہ کہ افقہ الصحابہ بعد الخلفاء الاربعہ سیدنا عبداﷲ ابن مسعود و صاحب سر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے اس آیہ کریمہ سے مطلق حرکت کی نفی مانی،یہاں تك کہ اپنی جگہ قائم رہ کر محور پر گھومنے کو بھی زوال بتایا۔(دیکھئے نمبر ۲)
حضر ت امام ابو مالك تابعی ثقہ جلیل تلمیذ حضرت عبداﷲ بن عباس نے زوال کو مطلق حرکت سے تفسیر کیا۔(دیکھئے آخر نمبر ۲)
ان حضرات سے زائد عربی زبان و معانیِ قرآن سمجھنے والا کون !
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع