30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ جانِ رشاد ہیں_____ رہا اُن کے ساتھ استہزا،اُس کا مزہ آج نہ کھلا تو کل قریب ہے___ " وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[1]۔(اور اب وہ جانا چاہتے ہیں ظالم کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت)
عزیزو ! نفس خودی پسند آزادانہ اَقُولُ کا مزہ پا کر پھول گیا_____ اور قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں جو دل کا سرور اور آنکھوں کا نُور ہے اُسے بھول گیا۔
ہیہات ! کہاں وہ فن جس میں کہا
جائے " میں کہتا ہوں" یا نقل بھی ہو تو ابن سینا گفت(ابن سینا نے کہا
ت۔)
اور وہ فن جس میں کہا جائے "خدا فرماتا ہے۔مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
ارشاد فرماتے ہیں"۔
جتنا میں اور مصطفٰی میں فرق ہے اُتنا ہی اس اقول و قال اور دونوں علموں میں۔کیا خوب فرمایا عالم قریشی سیدنا اما م شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے۔
کل العلوم سوی القراٰن مشغلۃ الا الحدیث والاّ الفقہ فی الدین
العلمُ ماکان فیہ قال حدثنا وما سوٰی فوسواس الشیاطین [2]
(قرآن کے علاوہ تمام علوم ایك مشغلہ ہیں سوائے حدیث کے اور سوائے حدیث کے اور سوائے فقہ کے دین میں۔
علم تو وہ ہے جس میں کوئی شخص کہے کہ ہمیں حدیث بیان کی اور اس کے ماسوا شیطانوں کا وسوسہ ہے۔(ت)
انچہ قال اﷲ ونے قال الرسول
فُضلہ باشد،فضلہ می خواں اے فضول
(وہ کہ اﷲ نے فرمایا نہ رسول نے،فضلہ ہوگا فضلہ پڑھتا ہے،اے فضول ت)
عزیزو! خدا را غور کرو،قبر میں حشر میں تم سے یہ سوال ہوگا کہ عقائد کیا تھے اور اعمال کیسے ؟ یا یہ کہ وہ کلی طبعی خارج میں موجود ہے یا معدوم؟ اور زمانہ غیر قارو حرکۃ بمعنی القطع کائن فی الاعیان ہیں یا آنِ سیّال و حرکت بمعنی التوسط سے موہوم۔
عزیزو ! میں نہیں کہتا کہ منطقِ اسلامیاں ___ریاضی،ہندسہ وغیرہا اجزائے جائزہ فلسفہ ____ نہ پڑھو۔پڑھو،مگر بقدر ضرورت ___ پھر ان میں انہماك ہر گز نہ کرو____ بلکہ اصل کار علوم دینیہ سے رکھو۔راہ یہ ہے ____ اور آئندہ کسی پر جبر نہیں۔ " وَاللہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرٰطٍ مُّسْتَقِیۡمٍ﴿۲۱۳﴾"[3]۔(اور اﷲ تعالٰی جسے چاہے سیدھی راہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع