دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رُکے گا۔ت)چلا جاتا ہے اور چلا جائے گا۔کچھ محقق ہوسکا نہ ہرگز ہو۔ع

ہرکہ آمد عمارتے نو ساخت         رفت و منزل بہَ دیگرے پر داخت [1]

(جو بھی آیا اس نے نئی عمارت بنائی،چلا گیا اور عمارت دوسرے کے حوالے کردی۔ت)

کہیے پھر اس "کاو،کاو" کا کیا محصَّل نکلا؟ اور کون سا نتیجہ دامن میں آیا؟ ____دمِ مرگ جب دیکھئے تو ہاتھ خالی۔

جہل تھا جو کچھ کہ سیکھا،جو پڑھا افسانہ تھا ایك فلسفی نزع میں ہاتھ ملتا اور کہتا تھا،عمر کھوئی کچھ تحقیق نہ ہو پایا،سوا اس کے کہ،ہر ممکن محتاج ہے اور امکان امرِ عدمی_____ دُنیا سے چلا اور کچھ نہ ملا۔

اور دوسرا امر،یعنی علومِ دینیہ اس کے ذریعہ سے خود آجانا_____ ایسا باطل فضیح ہے جس کی واقعیت تمہارے اذہان کے سوا کہیں نہ ملے گی_____ حاش ﷲ! کام پڑے دام کھلتے ہیں_____ دس مسائل دینی پوچھے جائیں،اور کوئی فلسفی صاحب اپنے تفلسُف کے روز سے ٹھیك جواب دےدیں تو جانیں_____یوں تو زبان کے آگے بارہ ہَل چلتے ہیں۔   ع

کس نگوید کہ دُوغِ من تُرش است

(اپنی لّسی کو کھٹّا کوئی نہیں کہتا۔ت)

عزیزو! یہ درس کہ اِن بلاد میں رائج،احمقِ اسے منتہائے علم سمجھتے ہیں۔حاشا کہ وہ ابتدائی علم بھی نہیں۔اس سے استعداد آنا منظور ہے _____ رہا علم! _____ ہیہات ہیہات! ہنوز دلی دور ہے۔   ع

بسیار سفر باید تا پختہ شود خامے

(بہت سفر چاہیے تاکہ کچا پکا ہوجائے۔ت)

طالب علم بے چارہ شِفا،اشارات سب لپیٹ گیا اور یہ بھی نہ جانا کہ "اصولِ دین" کو کیونکر سمجھوں! اور خدا و رسول کی جناب میں کیا اعتقاد رکھوں! _____ اگر کچھ معلوم ہے تو سُنی سنائی تقلیدی_____پھر حلال و حرام کا تو دوسرا درجہ ہے۔

افسوس واضع درس نے کتب دینیہ گنتی کی رکھیں کہ طلبہ خوض و غور کے عادی ہوجائیں اور ازاں جا کر


 

 



[1] گلستان سعدی،درسبب تالیف،مکتبۃ اویسیہ بہاولپور ص۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن