30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اچھا قصد ؎
بوقتِ صبح شود ہمچو روز معلومت
کہ باکہ باختہ عشق درشب دیکور
صبح کے وقت تجھے روزِ روشن کی طرح معلوم ہوجائے گا کہ تاریك رات میں تُو نے کس کے ساتھ عشق بازی کی ہے۔ت)
عزیزو ! اگر علم آخرت کے لیے سیکھتے ہو تو واﷲ کہ فلسفہ آخرت میں مضر_____ اور دنیا کے لیے تو یہاں وہ بھی بخیر___ اس سے تو بہتر کہ مڈل پاس کرو کہ دس روپیہ کی نوکری پا سکو۔
عزیزو !ﷲ انصاف ! مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث میں علم کو تزکیہ انبیاء ا و ر علماء کو ان کا وارث فرمادیا۔ذرا دیکھو تو وہ علم یہی ہے جس میں تم سراپا منہمک،یا وہ جسے تم بایں بے پرواہی،واستغنا تارک؟_____ بھلا ایمان کے دل پر ہاتھ رکھ کر دیکھو کہ مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا وارث بننا اچھا،یا ابن سینا وفارابی کا فضلہ خوار ؟ ع
بین تفاوتِ رَہ ازکجاست تابہ کجا
(ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ت)
عزیز و! شیطان اس قوم کے کان میں پھونك دیتا ہے کہ عمر صرف کرنے کے قابل یہی علوم فلسفیہ ہیں اگر ان کے مدارِك عمیق اور مسالك دقیق،جب یہ آگئے تو علومِ دنییہ کیا ہیں۔ادنٰی توجہ میں پانی ہوجائیں گے۔
حالانکہ واﷲ محض غلط______ تمہیں ان علومِ ربانیہ کا مزہ ہی نہیں پڑے_____ ورنہ جانتے کہ علم یہی ہیں۔اور جو غموض ودِقت و لطف ونزاکت ان میں ہے ان کا ہزارواں حصہ وہاں نہیں_____ مگر کیا کیجئے کہ۔ ع
اَلنَّاسُ اَعْدَاءلِمَا جَھِلُوْا
(لوگ اُس چیز کے دشمن ہوتے ہیں جس سے وہ جاہل ہوتے ہیں۔(ت)
اچھا نہ سہی_____ مگر کیا نفیس تدقیق،عمدہ تحقیق ہے کہ ہزاران برس گزرے آج تك کوئی بات منقح نہ ہوئی_____ لوگ کہتے ہیں تلاحق آراء،سے علم نضج پاتے ہیں_____ وہاں اس کے خلاف۔ ع
شد پریشاں،خوابِ شاں از کثرت تعبیر ہا
(زیادہ تعبیروں کی وجہ سے ان کا خواب پریشان ہوگیا۔ت)
سَلف خَلف میں جسے دیکھئے کیا چمك چمك کر تقریریں کرتا ہے گویا حقِ ناصحِ اس کی بغل سے نکل کر کہیں گیا ہی نہیں_____ جب دوسرا آیا اُس نے نئی ہانك سنائی،اگلے کی عقل اوندھی بتائی_____ یوں ہی یہ سلسلہ بے تمیزی لاتَقِفُ عِندحَدٍّ قبل یوم القیمۃ (قیامت سے پہلے یہ سلسلہ کسی حد پر نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع