30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ اب اس کی اِشاعت سے باز رہے۔اور جس قدر جلدیں باقی ہوں،جَلادے اور حتی الوسع اُس کے اِخمادِ نا رو اِماتتِ اذکار میں سعی کرے کہ منکر باطلِ اسی کے قابل، قال اﷲ تعالٰی:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفٰحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللہُ یَعْلَمُ وَ اَنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾ "[1] |
بے شك جو لوگ چاہتے ہیں کہ بے حیائی پھیلے مسلمانوں میں، اُن کے لیے دکھ کی مار ہے دنیا و آخرت میں اور اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ |
سُبحٰن اﷲ ! اشاعتِ فاحشہ پر یہ ہائل وعید____ پھر اشاعتِ کفر کس قدر شدید____ والعیاذ باﷲ العلی الحمید(بلندی والے سراہے ہوئے معبود کی پناہ۔ت)
خاتمہ رزقنا اﷲ حُسنھا(اﷲ تعالٰی ہمیں اچھا خاتمہ عطا فرمائے۔ت)چند تنبیہات زاکیات میں
تنبیہ اوّل:اے عزیز ! آدمی کو اس کی اَنانیت نے ہلاك کیا،گناہ کرتا ہے،اور جب اس سے کہا جائے توبہ کر،تو اپنی کسر شانِ سمجھتا ہے۔عقل رکھتا تو اصرار میں زیادہ ذلّت و خوار ی جانتا۔
یا ھٰذا۔ہرگز منصبِ علم کے منافی نہیں کہ حق کی طرف رجوع کیجئے۔بلکہ یہ عین مقتضائے علم ہے اور سخن پروری ہر جہل سے بدتر جہل____ وہ بھی کاہے میں؟ کفریات میں۔والعیاذ باللہ(اﷲ کی پناہ۔ت)
یا ھٰذا صغیرہ پر اصرار اُسی کبیرہ کردیتا ہے ____ کفریات پر اِصرار کس قعر نار میں پہنچائے گا۔
یاھٰذا تیرا رب ایك شخص کی مذمت کرتا ہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفٰحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللہُ یَعْلَمُ وَ اَنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾ "[2] |
یعنی جب اس سے کہا جائے خدا سے ڈر،تو اُسے غرور کے مارے گناہ کی ضد چڑھتی ہے۔سو کافی ہے اُسے جہنم اور بے شك کیا بُرا ٹھکانا ہے۔ |
ﷲ ! اپنی جان پر رحم کر،اور اس شخص کا شریك حال نہ ہو۔
یاھٰذا تیرا مالك ایك قوم پر رَد فرماتا ہے:
|
وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَکُمْ رَسُوۡلُ اللہِ لَوَّوْا رُءُوۡسَہُمْ وَ |
جب اُن سے کہا جائے آو تمہارے لیے بخشش خدا کا رسول،تو اپنے سر پھیرلیتے ہیں تو انہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع