دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ینفعہ مالم یرجع عمّا قال اذلا یرتفع بھما کفرہ، کذا فی البزاز یۃ و جامِع الفصولین اھ [1]۔

اُس کو نفع نہ دے گا جب تك اپنے قول سے رجوع نہ کیونکہ اتیانِ شہادتیں سے اُس کا کفر مرتفع نہ ہوگا بزازیہ اور جامع الفصولین میں یونہی ہے اھ(ت)

اور ضرور ہے کہ جس طرح کتاب چھاپ کر اِن کفریات و ضلالات کی اشاعت کی یوں ہی اِن سے بّری اوراپنی توبہ کا اعلان کرے کہ آشکارا گناہ کی توبہ بھی آشکارا ہوتی ہے۔امام احمد کتاب الزہد،اور طبرانی معجم کبیر میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سیدنا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا عملت سیّئۃ فاحدث عندھا توبۃ،السّر بالسّروال

علانیۃ بالعلانیۃ [2]

قلتُ:واسنادہ حسنع لٰی اصول الحنیفۃ۔

جب تو کوئی گناہ کرے تو فورًا تو بہ بجالا،پوشیدہ کی پوشیدہ اور ظاہر کی ظاہر۔

میں کہتا ہوں اصولِ حنیفہ کے مطابق اس کا اسناد حسن ہے۔ (ت)

اور اِس کتاب تباہ خراب کی نسبت میں وہ نہیں کہتا جو بعض علمائے حنیفہ وشافعیہ کتب منطقیۃ کی نسبت فرماتے ہیں کہ ان کے جو ورق نامِ خدا ورسول اﷲ سے خالی ہوں ان سے استنجاء روا۔شرح فقہ اکبر میں ہے:

لوکان الکتاب فی المنطق ونحوہ،تجوزا اھانتہ فی الشریعۃ،حتّٰی افتٰی بعض الحنفیۃ وکذا بعض الشافعیۃ بجواز الاستنجاء بہ اذا کان خالیا عن ذکر اﷲ تعالٰی مع الاتفاق علٰی عدم جواز الاستنجاء بالورق الابیض الخالی عن الکتابۃ اھ [3] مُلَخَّصًا

اگر منطق وغیرہ میں کوئی کتاب ہو تو شریعت میں اس کی توہین کرنا جائز ہے یہاں تك کہ بعض حنفیوں نے یوں ہی بعض شافیوں نے اس کے ساتھ استنجاء کے جواز کا فتوٰی دیا ہے بشرطیکہ وہ اﷲ تعالٰی کے ذکر سے خالی ہو باوجود یہ کہ کتاب سے خالی سفید کاغذ کے ساتھ استنجاء کے عدمِ جواز پر اتفاق ہے اھ تلخیص(ت)

 


 

 



[1] البحرالرائق کتاب السیر باب احکام المرتدین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵ /۱۲۸

[2] الزہد الامام احمد بن حنبل حدیث ۱۴۱ دارالکتاب العربی بیروت۔ص ۴۹،المعجم الکبیر عن معاذ بن جبل حدیث ۲۳۱ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۰ /۱۵۹

[3] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی العلم والعلماء مصطفٰی البابی مصر ص ۱۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن