دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اعلام میں فرماتے ہیں۔

لوتشبّہ بالمعلمین فاخذ خشبۃ وجلس القوم حولہ کالصبیان فضحکوا واستھزاء وا کفر،زاد فی الروضۃ، الصواب لا،ولا یغترّ بذلکٰ فانہ یصیر مرتدّا علٰی قولِ جماعۃ،وکفٰی بہذا خسارًا وتفریطا اھ [1]ملتقطًا

اگر کوئی معلمین کی مشابہت اختیار کرتے ہوئے تخت پر بیٹھا اور لوگ مثل بچوں کے اس کے اردگرد بیٹھ گئے اور ہنسی مذاق کرنے لگے تو وہ کافر ہوجائیں گا۔روضہ میں یہ اضافہ کیا کہ درست بات یہ ہے کہ کافر نہ ہوگا۔اور تجھے یہ بات دھوکے میں نہ ڈالے اس لیے کہ ایك بڑی جماعت کے قول پر وہ مرتد ہوجائے گا،اوراُسے یہ خسارہ و نقصان کافی ہے اھ التقاط(ت)

مع ہذا،شِفا شریف سے،اوپر منقول ہوا کہ:بعض اقوال اگرجہ فی نفسہ کفر نہیں مگر بار بار بہ تکرار اُ ن کا صدقہ دلیل ہوتا ہے کہ قائل کے قلب میں اسلام کی عظمت نہیں۔اُس وقت اس کے کفر میں زنہار شك نہ ہوگا۔[2]

سُبحٰن اﷲ ! پھر کفریاتِ خالصہ کا بہَ ایں زور وشور،صُدور کیونکر کفرِ قائل پر بُرہان کامل نہ ہوگا! ______لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العزیز الحکیم۔

زید پر ہر فرض سے بڑھ کر ازسرِ نور مسلمان ہو اور ان کفریات و ضلالات سے علی الاعلان توبہ کرے،اور صرف بہ طورِ عادت کلمہ شہادت زبان پر لانا ہر گز کافی نہ ہوگا کہ اس قدر تووہ قبل از توبہ بھی بھی بجالاتا تھا۔بلکہ اس کے ساتھ تصریح کرے کہ وہ کلمات کفریہ تھے اور میں نے ان سے توبہ کی۔اُس وقت اہل اسلام کے نزدیك اُس کی توبہ صحیح ہوگی______ اور ایمان لائے کہ اﷲ جل جلالہ کے سوا کوئی خالق نہیں،نہ اس کا غیر قدم کے لائق______او ر ایمان لائے کہ وہ تمام عالم کامدبر اور ہرچیزپرقادر ہے۔اور عقول مخترر فلاسفہ باطل______ الٰی غیر ذلك ممّا یظہربالمر اجعۃ الٰی ما قدمنا من المسائل(اس کے علاوہ جو کچھ ظاہر ہے اُن مسائل کی طرف رجوع کرنے سے جن کو ماقبل میں ہم نے بیان کیا ہے۔ت)بحرالرائق میں ہے:

اتٰی بالشھادتین علٰی وجہِ العادۃ

بطورِ عادت شہادتیں کو لایا۔(کلمہ شہادت پڑھا)تو

 


 

 



[1] اعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ الفصل الاوّل مکتبۃ الحقیقۃ دارالشفقۃ ترکی ص ۳۶۲

[2] الشفا بتعریف حقوق المصطفٰی فصل واما من تکلم من سقط الخ المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲ /۲۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن