30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فعلیک(عہ)بھا فانی حققت فیھا اَنَّ اکفار الطائع ھو الاجماع من دون نزاعٍ واقمت علٰی ذلك دلائل ساطعۃ لاترام * و براھین قاطعۃ لاتضام * فسکن الصدر * و استقرالامر * وبان الصواب * وانکشف الحجاب * و الحمد اﷲ رب العلمین۔ |
تجھ پر اُس رسالہ(البارقۃ اللمعا)کا مطالعہ لازم ہے کیونکہ میں نے اس میں تحقیق کی ہےکہ برضا ورغبت کفریہ کلمہ بولنے والے کی تکفیر پر اجماع ہے اُس میں کوئی نزاع نہیں،میں نے اس پر ایسے بلند دلائل قائم کیے ہیں جنہیں جھکایا نہیں جاسکتا۔اور ایسے قطعی براہین قائم کیے ہیں جن میں کمی نہیں کی جاسکتی۔دل مطمئن معاملہ ثابت،درستگی ظاہر اور حجاب منکشف ہوگیا۔اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا(ت) |
بالجملہ حکمِ اخیر یہ ہے:
کہ زیدکے اقوال مذکورہ بعض حرام وگناہ______ اور بعض بدعت و ضلالت______ اور اکثر خاص کلماتِ کفر والعیاذ باﷲ تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)
اور زید بَہ حکم شرع فاسق،فاجر،مرتکب کبائر،بدعتی خاسر،گمراہ غادر______ اس قدر پر تو اعلٰی درجہ کا یقین اس کے سوا اس پر حکم کفر وارتداد سے بھی کوئی مانع نظر نہیں آتا______ حنفیہ،شافعیہ،مالکیہ،حنبلیہ سب کے کلمات ______بلکہ صحابہ و تابعین سے لے کر اِس زمانہ تك کے افتاء وقضیات،بالاتفاق یہی افادہ کرتے ہیں____ کما بیّنا فی "البارقۃ اللمعا"(جیسا کہ اس کو ہم نے البارقۃ اللمعا میں بیان کردیا۔ت)
بالفر ض اگر بہ ہزار دِقت کوئی بچتی ہوئی صورت نکل بھی سکی تو یہ بالجزم بین و مبین وصریح وظاہر کہ وہ اپنے ان اقوال کے سبب عامہ علمائے دین وجماہیر آئمہ کاملین کے نزدیك کافر،اور اس پر احکامِ ارتداد جاری اور بے توبہ مرے تو جہنمی ناری۔والعیاذ باﷲ القدیر الباری(اور اﷲ کی پناہ جو قدرت والا پیداکرنے والا ہے۔ت)
العظمۃ ﷲ !(بڑائی اﷲ کے لیے ہے،ت)اس قدر کیا کم ہے۔
عــــــہ:الضمیر یرجع الی "البارقۃ اللمعا" فانہا التی اشبع فیھا الکلام حول ذاالموضوع ۱۲ محمد احمد)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع