30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابوالسعود فی شرح الاشباہ۔ وقد فصّل الکلام،فی ھٰذا المرام تاج المحققین، سراج المدققین،سیّدنا الوالدقُدِّس سِرُّہُ الماجد فی بعض فتاواہ التی شدد فیہا النکیر علٰی بعض اعلامہ عصرہ فلم یردّو شیئا،و کانوالہ مُذعنین۔ ومنھا وھوالاکثر ما لاعذر فیہ لِزیدٍ ولا مھلا ولا روید،کالا قوال الاربعۃ الاول وغیرھا،فانہ قد ناضل فیھا ضروریات الدین،وخلع من رقبتہ ربقۃ الیقین واتٰی بما لا تغسلہ البحار ولاتساعد الحیل والا عذار __و قدعلمت انہ،اذا کان عن علم وعمدٍ وطوع__ ولاریب فی وجودھا فھنا فلاتنفع العزائم ولا تمنع التمائم،ولاحول ولاقوۃ باﷲ العلی العظیم۔ واعلم اَنّ العبدالضعیف لطفَ بہ المولی اللطیف لما وصل الی ھذا المقام * وحان اوان الحکم علی المتکلم بذالك الکلام،تعرضّت لہ،حشمۃ کلمۃ الاسلام، فاستعظم الجزم بالاکفار
|
شرح اشباہ میں اس کی متابعت کی ہے۔ تحقیق اس مقصد میں کلام کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے میرے والد ماجد قدس سرہ،نے جو محققین کے تاج اور مدققین کے چراغ ہیں اپنے اُن بعض فتاوٰی میں جن میں آ پ نے اپنے ہمعصر مشاہیر پر سخت تنقید کی تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا اور وہ آپ کی اطاعت کرنے والے تھے۔ اور بعض اقوال جو کہ اکثر ہیں ایسے ہیں کہ ان میں زیدکے لیے عذر نہیں،نہ ان میں کوئی مہلت ہے نہ ڈھیل جیسے پہلے چار اقوال وغیرہا کیونکہ ان میں اس نے ضرویات دین پر تیر اندازی کی اور یقین کا پھندا اپنی گردن سے اتار پھینکا اور ایسے غلیظ کلمات واقوال لایا کہ انہیں کئی سمندر بھی نہیں دھوسکتے اور نہ ہی حیلے بہانے اس کی مواققت کرتے ہیں۔تحقیق تُوجان چکا ہے کہ اگر وہ اقوال جانتے بوجھتے بخوشی کہے گئے جیسا کہ یہاں ان امور کی موجودگی میں کوئی شك نہیں تو نہ ارادے نفع دے سکتے ہیں اور نہ ہی تعویذات دفاع کرسکتے ہیں۔اور نہیں ہے برائی سے بچنے کی طاقت اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بلند ی و عظمت والے معبود کی توفیق سے۔ تُو جان لے کہ عبدِ ضعیف(اس پر مہربان مولٰی مہربانی فرمائے۔جب اس مقام پر پہنچا اور اس کلام کی وجہ سے متکلم پر حکم لگانی کا وقت آیا تو اُسی کلمہ اسلام کی عظمت و جلالت دامنگیر ہوئی،چنانچہ اس نے تکفیر کو بہت ہی عظیم معاملہ سمجھا اس بات کا خوف |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع