دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ومنہامالا امتراء فی کونہ کفرا____ لکن نشافی مطاوی المقال مااخرجہ عن حدّالافصاح ÷ ووقع بہ التجاذب فی اِعطاء الکفرالبواح÷ کلفظۃ "عندھم" فی القول السادس ____ فربما جاء للتبری،وان کان الظاھر ثمّہ خلاف ذٰلک،عندالعارف باسالیب الکلام ___وھٰذان القسمان لااکفار بھما عند المحققین۔

 امّا الثانی:فواضح،لان من یشھدبالشہادتین فقد ثبت اسلامہ بیقین،والیقین لایزول بالشک[1]__ وقد روی ذٰلك عن ائمتنا،کما فی حاشیۃ السیداحمد الطحطاوی عن البحرالرائق عن جامع الفصولین عن الامام الطحاوی عن الاجلۃ الاصحاب رضی اﷲ تعالٰی عنہم،

واما الاول فلما صرّح الائمۃ الاثبات ان التکفیرا مرعظیم،وخطرالاثبات ان التکفیرامرعظیم، و خطر جسیم کلحم جمل غثّہ علٰی راس جبل وعر، لا سھل فیرتقی،ولا سمین فینتقی__ مسالکہ عسیرۃ و مھالکہ کثیرۃ ___فالذی

اور بعض اقوال ایسے ہیں جن کے کفر ہونے میں کوئی شك نہیں،لیکن اثناء کلام میں کوئی ایسا قرینہ پایا گیا جو اس کو کفرصریحی کی حد سے خارج کردیتا ہے۔اور اس کی وجہ سے قائل پر ظاہری کفر کا حکم لگانے میں باہم کشمکش واقع ہوجاتی ہے جیسے قول ششم میں لفظ "عندھم" بسا اوقات یہ لفظ برا ء ت کے لیے آتا ہے،اگر چہ اسالیب کلام کے ماہر کے نزدیك وہاں بظاہر اس کے خلاف ہے۔ان دونوں قسموں پر محققین کے نزدیك تکفیر نہیں کی جاتی۔

قسم ثانی تو واضح ہے کیونکہ جو توحید و رسالت کی شہادت دے دے اس کا اسلام یقینی طور پر ثابت ہوجاتا ہے۔اور یقین شك کے ساتھ زائل نہیں ہوتا۔تحقیق ہمارے آئمہ کرام سے یہی مروی ہے جیسا کہ سید احمد طحطاوی کے حاشیہ میں البحرالرائق سے بحوالہ جامع الفصولین مذکور ہے،جامع الفصولین نے امام طحاوی سے اور انہیں جلیل القدر صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا ہے۔

رہی قسم اول تو وہ اس لیے کہ متجرائمہ کرام نے تصریح فرمائی ہے کہ بے شك تکفیر ایك عظیم اور بہت زیادہ ہلاکت میں ڈالنے والا معاملہ ہے۔جیسے لاغروانٹ کا گوشت دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر پڑا ہو،نہ راستہ آسان کہ چڑھاجائے اور نہ ہی وہ گوشت طاقتور کہ اس کے لیے مشقت اٹھائی جائے،اس کے

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الثالثۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن