دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اھل السنۃ)بالمال لما یؤدیہ الیہ قولہ کفرّہ __ فکانھم صرّحوا(عندالمکفّرلھم)بما اَدّٰی الیہ قولھم __ ومن لم یر اخذھم بماٰل قولھم لم یراکفار ھم (لشمول معنی الایمان لھم بحسب الظاھر)قال لانھم اذاوُقفوا علٰی ھذا قالوا نحن ننتفی من القول الذی الزمتموہ لنا ونعتقدنحن وانتم انہ کفر __ بل نقول انّ قولنا لایؤول الیہ علی ما اصلناہ، فعلٰی ھٰذین الماخذین اختلف الناس(من علماء الملّۃ واھل السنّۃ)فی اکفار اھل التاویل____ والصواب (عند المحقِّقین)ترك اکفار ھم لٰکن یغلّظ علیھم بوجیع الادب،وشدید الزجروالھجر،حتی یرجعوا عن بِدَعِھم ____ وھٰذہ کانت سیرۃ الصدر الاوّل (من الصحابۃ والتابعین ومن قرب منھم)فیھم، ماازاحوالھم قبرًا،ولا قطعوا لھم میراثا،لکنّھم ھجروھم وادّبوھم بالضرب والنہ القتل علٰی قدر احوالھم،لانھم فساق ضُلاّل(اھل بدع،واﷲ المُوَفّقُ اھ ملتقطا [1]۔

نسیم الریاض میں ہے،اہل سنت میں سے جس نے اس کے کلام کے مآل کو دیکھا اس نے اسے کافر قرار دے دیا انہوں نے(تکفیر کرنے والے کے نزدیک)اُ س مآل کی تصریح کی جس کی طرف قائلین کا کلام پہنچاتا ہے۔اور جس نے مآل کلام کی بنیاد پر مؤاخذہ کو روانہ سمجھا اس نے ان کی تکفیرنہ کی (کیونکہ بظاہر معنی ایمان انہیں شامل ہے)اس نے کہا عدم تکفیر کی وجہ یہ ہے کہ جب انہیں مآلِ کلام سے آگاہ کیا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس قول سے انکاری ہیں جس کا الزام تم نے ہمیں دیا۔اور ہم اور تم اُس کو کفر جانتے ہیں،بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے قول کی جو بنیاد رکھی ہے اُس اعتبارسے ہمارے قول کا مآل وہ نہیں(جو تم نے بتایا)ان دو مآخذوں کی بنیاد پر لوگوں(یعنی علماء ملت و اہلسنت)میں اہل تاویل کی تکفیر میں اختلاف واقع ہوا۔اور(محققین کے نزدیک)درست یہ ہے ان کی تکفیر نہ کی جائے لیکن مارپیٹ،سخت ڈانٹ ڈپٹ اور بائیکاٹ کے ذریعے ان کو سزا دی جائے یہاں تك کہ وہ اپنی بدعتوں سے رجوع کرلیں۔یہ طریقہ ان کے بارے میں صدر اول(عہد صحابہ و تابعین وتبع تابعین میں تھا۔صدر اوّل کے مسلمانوں نے اہل تاویل کو نہ تو قبروں سے محروم کیا اور نہ ہی میراث سے منقطع کیا لیکن ان سے قطع تعلق کیا اور انکے حالات کے مطابق مار پیٹ،جلاوطنی اور قتل کے ذریعے انہیں سزائیں دیں کیونکہ وہ فاسق،گمراہ اور اہل بدعت ہیں۔اور اﷲ تعالٰی ہی توفیق دینے والا ہے اھ۔التفاد(ت)

 


 

 



[1] الشفا بتعریف حقوق المصطفٰی ۲ /۷۸۔۲۷۸ ونسیم الریاض برکات رضا گجرات ہند ۴ /۵۲۸ تا ا۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن