دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

الحاجۃ الیہ(کالکذب علی الزوجۃ وبین الاثنین وفی الحرب وما الحق بذٰلک)ویکرہ(کراھۃ تحریم) بدونھا۔[1] اھ ملخّصًا۔

بیوی کی دلجوائی کے لیے،دو شخصوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے،جنگ اور اس کے ملحقات کے لیے،اور بلا ضرورت ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔تلخیص(ت)

نہ کہ ایسی جگہ جس کا ظاہر وہ کچھ مجمع آفات ہو۔

ثانیًا:مجّرد ایہام،منع میں کافی __ رِدُّ المحتار میں ہے:

مجرد اِیھام المعنی المحال کافٍ فی المنع عن التلفُّظ بھٰذا الکلام وان احتمل معنیً صحیحا،ولذا عللّ المشایخ بقولھم لانّہ یوھِم الخ۔ونظیرہ ماقالوا فی انا مؤمن اِن شاءَ اﷲ،فانَّھم کرِھُوا ذٰلك وان قصد التبرك دون التعلیق،لما فیہ من الایھام،کما قرّرہ العلاّمۃ التَّفْتَازَانی فی شرح العقائد،وابنُ الھُمام فی المُسایَرۃِ۔[2]

محض معنی محال کا ایہام اُس کلام کے ساتھ تلفظ سے ممانعت کے لیے کافی ہے،اسی لیے مشائخ نے علّت ممانعت بیان کرتےہوئے کہا اس لیے کہ وہ وہم میں ڈالتا ہے،الخ اور اس کی نظیر وہ ہے جو مشائخ نے کسی ایسے شخص کے بارے میں کہا۔جو کہے میں مومن ہوں اگر اﷲ چاہے،کیونکہ انہوں نے اس قول کو ناپسند جانا اگرچہ وہ تبرك کا ارادہ کرے نہ کہ تعلیق کا،اس لیے کہ اس میں ایہام ہے جیسا کہ علامہ تفتازانی نے شرح العقائد اور علامہ ابن الہمام نے مسایرہ میں میں اس کی تقریر فرمائی ہے۔(ت)

نہ کہ معنی ئ ممنوع متبادِر ہوں۔

ثالثًاؒ: ہنوز نجات نہیں۔اب وہ مُلابَست پوچھی جائے گی کہ حق جلا جلالہ کے اس کلام پاك سے،جس میں وہ اپنے ایك نبی جلیل کو اپنی قدرتِ کاملہ سے ایك معجزہ عظیمہ عطا فرمانا۔ارشاد کرتا ہے۔تجھے کیا مناسبت ومُلَابَسَت ہے جس کے سبب یہ اضافت رَوا ہوئی۔

اگر کہے کہ میں نے مضامین مغلقہ کو "حدید" اور اُن کی توضیح کو "اِلانت" سے تشبیہ دے کر ایسا کہا تو____ سخت مغرور،اور مقامِ رفیع و منصب منیع نبوت پر جری وجسور۔


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ النوع الخامس المکتبۃ النوریۃ الرضویۃ فیصل آباد ۲ /۲۱۶

[2] ردّالمحتار کتاب الخطر والا باحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن