دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

فائدہ:یہاں سے ظاہر ہوا کہ عدم وُرُود سے قطع نظر کرکے اِطلاقِ "نطق" باری عزوجل پر لُغۃً بھی غلط۔بخلاف کلام و قول کہ ان میں حرف و صورت شرط نہیں۔

امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ثقیفہ میں فرماتے ہیں:

زَوَّرْتُ فِیْ نَفْسِیْ،مَقَالَۃً [1]۔

میں نے اپنی دل میں ایك مقالہ تیار کیا(ت)

اخطل کا شعر ہے:  ؎ 

اِنّ الکلام لی الفؤادو انَّما

جُعِل اللسان علی الفؤاد دلیلا۔[2]

(بے شك کلام دل میں ہوتا ہے،زبان کو توفقط دل پر دلیل بنایا گیا ہے۔(ت)

 ولہذا نَطقْتُ فی نفسی نہیں کہہ سکتے۔حقیقتہً نُطقِ اس بولی کا نام ہی جیسے صَہیل و نہیق آواز مخصوصِ اسپ و خرکا،اِسی لیے سفہائے فلسفہ نے انسان کی تعریف حیوانِ ناطق سے کی۔جس طرح فرس و حمار کی،حیوانِ صاہل و ناہق سے۔پھر اُسی حدِّ تام بنانے کے لیے متاخرین نے نُطق کے معنی ادراك کلیات گھڑے مگر صہیل و نہیق میں کوئی تراش نہ کرسکے۔

 " ذٰلِکَ مَبْلَغُہُمۡ مِّنَ الْعِلْمِ ؕ"[3]" اِنْ ہُمْ اِلَّا یَخْرُصُوۡنَ ﴿ؕ۲۰"[4]۔(یہاں تك ان کے علم کی پہنچ چکی ہے،یونہی اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔ت)

 وجہ دوم:اگر مصنف کتاب دور از کار،اضافت بہ ادنٰی ملابست مان کر،اس لفظ سے اپنی ذات مراد بتائے۔تو البتہ نسبت صحیح ومحذورات مذکورہ مندفع ____ مگر:

اولا:بے داعی شرعی،روزمرہ باہمی میں،خلاف متبادرمراد لینے کو علامہ آفات لسان سے شمار کرتے ہیں۔طریقہ وحدیقہ میں ہے:

الخامس من آفات اللسان ارادۃ غیر ظاھر المتبادر من الکلام(الذی یفھمہ،کل احد)وھو جائز عند

آفات زبان میں سے پانچویں آفت کلام کے ظاہر ومتبادر معنی جس کو ہرکوئی سمجھتاہے کے غیر کا ارادہ کرنا،اور بوقت ضرورت جائز ہے جیسے جھوٹ بولنا

 


 

 



[1] فتح الباری کتاب التوحید باب قول اﷲ تعالی ولا تنفع الشفاعۃ عندہ الخ مصطفٰی البابی مصر ۱۷ /۲۳۴

[2]

[3] القرآن الکریم ۵۳ /۳۰

[4] القرآن الکریم ۴۳ /۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن