دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

علم النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔[1]

علیہ وسلم علم کی تحقیر کی(ت)

سبحٰن اﷲ ! پھر یہ منطق مُزَخْرَف کہ صدہا وساوس ابالِسَ ودَسَائسِ فلاسفہ پر مشتمل،اسے اﷲ جل جلالہ کی طرف سے ٹھہرانا کیونکرجناب الہٰی کی تحقیر و اہانت نہ ہوگی۔! والعیاذ ُ باﷲ تعالٰی۔

رابعًا:حضرت حق جلَّ وعلا کو "ناطق" کہنا جائز نہیں کہ یہ لفظ شرح سے ثابت نہ ہوا،اسمائے الہٰیہ توقیفیہ ہیں۔یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی جل جلالہ،کا جواد ہونا اپنا ایمان مگر اسے سخی نہیں کہہ سکتے کہ شرع میں وارد نہیں۔

والمسئلۃ شھیر وفی الکتب سطیر۔وقد یمثل بجواز الشافی دون الطبیب العدم الورود۔اقول: ولکن قدورد فی الحدیث اﷲ الطبیب،وانت الرفیق[2] __ و عن ابی بکر ان الصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ: اَلطَّبِیْبُ اَمْرَضَنِیْ[3]____فلیحرَّر،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ مشہور ہے،اور کتابوں میں لکھا ہوا ہے،اور کبھی یوں اس کی مثال دی جاتی ہے کہ اﷲ تعالٰی کو شافی کہنا جائز اور طبیب کہنا ناجائز ہے کیونکہ شرع میں اُس کے لیے طبیب وارد نہیں ہوا۔میں کہتا ہوں حدیث میں آیا ہے اﷲ طبیب ہے اور تو رفیق ہے،اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ طبیب نے مجھے بیمار ی میں مبتلا کیا۔اس کو لکھنا چاہیے۔اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت)

خامسًا،اس کے اِطلاق پر ایہام نقص بھی ہے کہ نُطْق کلام باحروف و آواز کو کہتے ہیں۔قاموس میں ہے۔

نَطقَّ یَنْطِقُ نُطْقًا،تَکَلَّمَ بِصَوْتٍ وَّحُرُوْفٍ تُعْرَفُ بِھَا الْمَعَانِی [4]۔

نطق ینطق نطقا کا معنٰی ہے کہ اُس نے آواز و حروف کے ساتھ تکلّم کیا جن حروف کا معٰنی پہنچانا جاتاہے۔(ت)

 


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ النوع الثانی المکتبۃ النوریۃ الرضویۃ فیصل آباد ۱ /۳۳۸

[2] مسند امام احمد بن حنبل حدیث ابی امثہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۱۶۳

[3] الجامع الاحکام القرآن(تفسیر القرطبی)تحت الآیۃ ۱۶ / ۶۹ درااحیاء التراث العربی بیروت ۱۰ /۱۳۹

[4] القاموس المحیط باب القاف فصل النون مصطفٰی البابی مصر ۳ /۲۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن