30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکْتُبُوۡنَ الْکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمْ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنْ عِنۡدِ اللہِ لِیَشْتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتْ اَیۡدِیۡہِمْ وَوَیۡلٌ لَّہُمْ مِّمَّا یَکْسِبُوۡنَ﴿۷۹﴾"۔[1] |
سو خرابی ہے ان کے لیے جو اپنے ہاتھوںکتاب لکھے ہیں پھر کہتی ہیں یہ اﷲ کے پاس سے ہے تاکہ اس کے بدلے تھوڑی قیمت لیں۔سو خرابی ہے انہیں ان کے ہاتھوں کے لکھے سے۔ اور خرابی ہے انہیں اس چیز سے جو کماتے ہیں۔ |
نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَمِنْھُم اخرجہ احمد وابوداؤد۔[2] ابویعلٰی والطّبرانی فی الکبیر عن ابن عمر باسنادٍ حسنٍ،وعلقہ خ واخرجہ الطبرانی فی الاوسط بسندٍ حسنٍ عن حذیفۃ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم۔ |
جو کسی قوم سے مشابہت پیدا کرے وہ انہیں میں سے ہے۔ (احمد،ابوداؤد،ابویعلٰی اور طبرانی نے معجم کبیر میں اسناد حسن کے ساتھ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے تخریج کی۔اور خ نے اس کو بطور تعلیق بیان کیا۔اور طبرانی نے معجم اوسط میں اسناد حسن کے ساتھ حضرت حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے تخریج کی ہے۔ت) |
ثالثًا:علماء نفس منطق کے لیے فرماتے ہیں۔جو اُسے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعلیم بتائے کافر ہے کہ اس نے علم اقدس حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تحقیر کی۔حدیقہ ندیہ میں ہے:
|
الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم لم یکونوا لیشغلوا انفسھم بھذاالفشار الذی اخترعہ الحکماء الفلاسفۃ __ بل من اعتقدفی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ کان یعلم الصحابۃ ھذہ الشقاشق و الہذیانات المنطقیبہ فہو کافر لتحقیرہ |
صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی یہ شان نہیں تھی کہ وہ خود کو ایسے چھلکوں میں مشغول کرتے جن کو فلاسفہ نے گھڑا ہے۔بلکہ جو شخص یہ اعتقاد رکھے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کرام رضی اﷲ تعالی عنہم کو یہ جھاگ اور منطق کی نا معقول باتیں سکھاتے تھے وہ کافر ہے کیونکہ اس نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع