دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

محیط میں ہے:

فمن قیل لہ یا احمر قال خلقنی اﷲ من سویق التفاح، وخلقك من الطین او من الحمأۃ وھی لیست کالسویق کفر[1]۔

جس شخص کو کہا گیا اے احمر تو اس نے کہا مجھے اﷲ تعالٰی نے سیب کی شراب سے بنایا،جب کہ تجھے کیجڑ یا گارے سے بنایا ہے اور وہ شراب کی مثل نہیں تو کافر ہوجائے گا۔(ت)

فاضل علی قاری نے فرمایا:

ای لافترائہ علی اﷲ تعالٰی مع احتمال انہ لایکفر بناء علی انہ کذب فی دعواہ۔[2]

یعنی وہ اﷲ تعالٰی پر افتراء باندھنے کی وجہ سے کافر ہوجائے گا باوجود یہ کہ یہ احتمال موجود ہے کہ وہ کافر نہ ہو اس بنیاد پر کہ وہ اپنے دعوٰی میں جھوٹا ہے۔(ت)

دُرِّ مختار میں ہے:

ھل یکفر بقولہ "اﷲ یعلم اویعلم اﷲ انہ فعل کذا، اولم یفعل کذا" کاذبا؟ قال الزاھدی الاکثر نعیم، وقال الشمنی الاصَحُّ لا۔[3]

کیا کوئی شخص جھوٹ بول کر یہ کہنے سے کافر ہوجاتا ہے کہ اﷲ جانتا ہے میں نے یہ کام کیا ہے یا اﷲ جانتا ہے کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔زاہدی کا کہنا ہے کہ اکثر نے کہا ہے ہاں(یعنی کافر ہوجائے گا)اور شمنی نے کہا۔اصح یہ ہے کہ کافر نہیں ہوگا۔ (ت)

ردالمحتارمیں ہے۔

ونُقل فی نور العین عن الفتاوٰی تصحیح الاول۔[4]

نورالعین میں فتاوٰی سے پہلے قول کی تصحیح منقول ہے۔(ت)

ثانیًا:یہود و نصارٰی سے کامل مشابہت۔قال تعالٰی:


 

 



[1] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر بحوالہ المحیط فصل فی الکفر صریحًا و کنایۃً مصطفی البابی مصر ص ۱۸۲

[2] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر بحوالہ المحیط۔فصل فی الکفر صریحًا و کنایۃً مصطفی البابی مصر ص ۱۸۲

[3] الدارلمختار کتاب الایمان مطبع مجبتائی دہلی ۱ /۲۹۲

[4] ردالمحتار کتاب الایمان داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن