دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اب نہ باقی رہا مگر نامِ کتاب

جس کے حکم سے بعض خُلَّص اعزّہ کان حفظ اﷲ لہ نصیرا حسنًا(اﷲ تعالٰی کی حفاظت اس کے لیے اچھی مددگار ہو۔ت)نے اس مسئلہ کے وردو سے پیشتر سوال کیا تھا۔ت)

فاقول:وبعون اﷲ اَجُول(چنانچہ میں کہتا ہوں اور اﷲ تعالٰی کی مدد سے گھومتا ہوں،ت)اس میں بہ اعتبار اختلاف اضافت و توصیفِ لفظ ناطق احتمالات عدیدہ پیدا۔مگر کوئی مخذور شرعی سے خالی نہیں۔

برتقدیر اضافت:____ عام ازاں کہ نام میں لام ہو یا من _____ظاہر و متبادر "ناطق اَلنَّالَہُ الحَدید" سے جناب الہٰی ہے تعالٰی وتقدس ____کہ اس کا صریح ترجمہ اَلَنَّا لَہُ الحدید کہنے والے کا منطق جدید___ یا____ اس کی طرف سے منطق جدید۔ اور پُر ظاہر کہ اس کلام کا فرمانے والا کون ہے؟___ ہمارا مولٰی تبارك و تعالٰی اس تقدیر پر متعدد شناعاتِ شدید ہ لازم۔

اوّلًا:مضامین کتاب کو حضرت عزت تبارك مجدہ،کی طرف نسبت کرنا،کہ جناب الہٰی جل ذکرہ پر کھلا افترا حق عزّمن قائل فرماتا ہے:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ۶۹"[1]

بے شك جو لوگ اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں مراد کو نہ پہنچیں گے۔

اور فرماتا ہے۔

" فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللہِ کَذِبًا"[2]

اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اﷲ پر بہتان اٹھائے

یہاں تك کہ جمہور علماء ایسے شخص کو مطلقًا کافر کہتے ہیں۔ شرح فقہ اکبر میں ہے:

فی الفتاوی الصغرٰی من قال "یعلم اﷲ انی فعلت ھذا" وکان لم یفعل کفر،ای لانہ کذب علی اﷲ [3]۔

فتاوٰی صغرٰی میں ہے جس نے کہا اﷲ تعالٰی جانتا ہے کہ میں نے یہ کام کیا ہے حالانکہ اس نے وہ کام نہ کیا ہو تو کافر ہوجائے گا۔کیونکہ اس نے اﷲ تعالٰی پر جھوٹ باندھا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰ /۶۹

[2] القرآن الکریم ۶/ ۱۴۴۔۷ /۳۷۔۱۰ / ۱۷ و ۱۸ /۱۵

[3] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃً مصطفی البابی مصر ص ۱۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن