دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

العرش۔[1]

ہل جاتا ہے۔

عُلما فرماتے ہیں،وجہ اس کی یہ ہے کہ رب تبارك و تعالٰی نے اس سے بچنے اور اسے دور کرنا کا حکم فرمایا۔افادہ المناوی [2]خلاصہ یہ کہ وہ شرعًا مستحقِ اہانت ہے اور مدح میں تعظیم۔

وھنالك فلیتقطع قلوب المتھدرین

اور یہاں سے جسارت کرنے والوں کے دلوں کو دھُل جانا چاہیے۔(ت)

کہ جب فاسق کی مدح بہ وجہِ اشتمالِ معاصی اس درجہ سخت ٹھہری تو وہ کتاب جو صریح کفریات کو متضمن ہو اس کی مدح کس قدر غضب الہی کی سزا وار اور عرش رحمن کو ہلانے والی ہوگی____ اول تو وہاں گناہ ____ یہاں کفر دوسرے وہاں اتصاف،یہاں تضمن یعنی گناہ فاسقوں کے جزو بدن یا داخل روح نہیں ہوتے،اور یہ کفریات تو اس کتاب کے اجزا اور اس کے مضمون و مفہوم و قراء ت و کتابت سب میں داخل ہیں____ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم

ثالثًا:ہم پوچھتی ہیں زید اِن کفریات کو کفر جانتا ہے یا نہیں؟____ اگر کہے نہ،تو خود اپنے کفر عــــــہ کا مقر____ اور کہے ہاں ____ تو اس تالیف و تحریر،اور اس کی طبع و تشہیر کو بروجہ اشتمال کفریات و اشاعتِ ضلالات،لا اقل حرامِ قطعی مانتا ہے یا نہیں؟ اور اگر کہے نہ،تو وہ ایسے اشدالکبائر کا مستحل ہوا____ اور استحلال کبیرہ کفر____ اور کہے ہاں تو اس نے ایسے حرام شدید التحریم کی مدح و تکریم کی۔اب اس پر وہ مسائل فقہ وارد ہوں گے کہ حرام قطعی کی تعریف و تحسین کفر مبین____ والعیاذ باﷲ رب العلمین (ا ﷲ رب العالمین کی پناہ ۔ت)

امام عبدالرشید بخاری تلمیذ امام علامہ ظہیر ی و امام فقیہ النفس قاضی رحمہم اﷲ تعالٰی خلاصۃ الفتاوٰی میں فرماتے ہیں:

من قال احسنت لما ھو قبیح شرعًا او جَوّدت کفر۔[3]

قبیح شرعی پر کہا کہ تُو نے اچھا کیا یا تو نے خوب کیا تو کافر ہوگیا۔(ت)

 

عــــــہ:کما امراٰنفا من الشفاء ۱۲ منہ - جیسا کہ ابھی بحوالہ شفاء گزرا۔۱۲ منہ ت) 


 

 



[1] شعب الایمان حدیث ۴۸۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۴ /۲۳۰،الکامل لابن عدی ترجمہ سابق بن عبداﷲ الرقی دارالفکر بیروت ۳ /۱۳۰۷

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت الحدیث اذا مدح الفاسق مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۱ /۱۲۹

[3] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر بحوالہ الخلاصۃ فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃً مصطفٰی البابی مصرص ۱۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن