30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قولِ ہشتم
کی شناعت اقوالِ سَبعہ سابقہ کے حکم سے خود ہی روشن ہوگئی۔ ع
قیاس کُن زگلستانِ اُوبہارش را
(اس کے گلستان سے اس کی بہار کا اندازہ کرو۔ت)
یہ کفریات تھے جن پر اس قدر ناز ہے ____ یہ گمراہیاں تھیں جن کا اتنا وقار و اِعزاز ہے۔اور ہر مسلمان پر واضح کہ ایسی چیز کی مدح و ستائش کس اعلٰی درجہ خباثت پر ہوگی۔
واِنْ بَغَیْتَ التفصیل فاقول وعلی اﷲ التعویل(اگر تو تفصیل چاہتا ہے تو میں کہتا ہوں اور اﷲ تعالٰی ہی پر بھروسہ ہے۔ت)
اولًا:وہ اس کتاب کو تدقیق فصیح و تحقیق صریح و اکتناہ حقائق کہتا ہے۔اور یہ الفاظ تصحیح مضامین کتاب میں نص صریح ____اور معلوم کہ وہ مذاہب مُکفرہ فلاسفہ سے مشحون____ اور علماء فرماتے ہیں جو مذاہب کفا ر سے کسی مذہب کی تصحیح کرے خود کافر____ اگرچہ مذہب اسلام کا معتقدو مقر،اور اعلٰی الاعلان اس کا مظہر ہو۔
شفا شریف میں ہے:
|
تکفر من دان بغیر ملۃ المسلمین من الملل اووقف فیھم اوشك اوصحح مذھبھم وان اظھرمع ذٰلك الاسلام واعتقد بطالِ کل مذہب سواہ فھو کافر باظھارہ ما اظھر من خلاف ذٰلك [1]۔ |
ہم اُس شخص کی تکفیر کرتے ہیں جس نے ملتِ مسلمین کے علاوہ کوئی دین اختیار کیا یا ان کے بارے میں توقف کرے یا شك کرے یا ان کے مذہب کو صحیح قرار دے اگرچہ وہ اسلام کو ظاہر کرے اور اس کا اعتقاد رکھے اور اس کے سوا ہر مذہب کے باطل ہونے کا معتقد ہو،تو وہ کافر ہے کیونکہ اس نے ایسی چیز کا اظہار کیا۔جو اسلام کے مخالف ہے۔(ت) |
اسی طرح امامِ اجل ابوزکریا نووی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے روضہ میں نقل فرمایا اور مقرر رکھا،بلکہ فرماتے ہیں:جو کافروں کے کسی امر کی تحسین کرے بالاتفاق کافر۔
علامہ سید احمد حموی غمزالعیون میں فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع