30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موجودکہیں،ورنہ وہی استحالے لازم آئیں۔
زمانیات کا وجود وعدم حقیقۃً یہی ہے جسے زید ظہور و خفا کہتا ہے _____ کافر مسلمان ہوا،قطعًا اسکا کفر نفس الامر میں منعدم ہوگیا کہ وہ زنہار اب اس کی ذات سے قائم نہیں،اور اس کا کون فی نفسیہ نہیں مگر کون فی الموضوع،مسلمان دوزخ سے نکلا،یقینًا وہ حالت معدوم ہوگئی۔کہ یہ بھی عرض ہے اور بعد زوال باطلِ ومرفوع _____ وعلٰی ھذا القیاس۔
یاھٰذا اگر صرف وجود علمی،وجودِ واقعی ہو تو ممنعات کے سوا کوئی معدوم نہ رہے کہ علم میں حجر نہیں۔موجود ومعدوم سب سے متعلق ہوتا ہے۔مع ھٰذا ہر عاقل جانتا ہے کہ علم عالم میں وجود شے سے شے کو موجود نہیں کہہ سکتے_____ طوفان نوح مفقود ہے اور ہمارے علم میں موجود۔قیامت ہنوز معدوم ہے اور ہمارے ذہن کو معلوم ولن یقاس العلم بالواقع،فاین الحکایۃ من المحکی عنہ (علم کا اندازہ واقع سے نہیں لگایا جاتا تو کہاں حکایت اور کہاں محکی عنہ ت)۔
اے نادان! یہ دقتیں جو تجھے پیش آئیں اس سفاہت کا ثمرہ تھیں کہ اس وعائے مخترع کا نفس الامر نام رکھ کر اس میں بقا واستمرار کو حقیقتہٍ وجود اشیاء مانا اور اعدام سابقہ ولا حقہ زمانیہ کو محض احتجاب وخفاجانا۔ ع
فَلَیْتَ النَّمْلَ لَمْ تَطر
(کاش ! چیونٹی نہ اڑتی ت)
اوراُس پر طُرہ یہ ہے کہ وعائے دہر کو ظرف ِ حقیقی جُداگانہ ٹھہرایا۔اور زمانیات کا وجود دہری وجود زمانی سے علیحدہ بتایا،یہاں تك کہ تمام اجزائے زمان سے انعدام پر بھی بقا باقی رکھی۔اور اس تقریر پر منہج عقل سے بھی جو استحالات قائم،مشتعلان فلسفہ وکلام ومعتادان جدال و خصام پر مختفی نہیں۔مگر ہم ان میں سے اِضاعتِ اوقات نہ کریں گے کہ شان فتوٰی واجب الاعظام نہ یہ چپقلش ہمارا کام۔
ومن حسن اسلام المرء ترکہ مالا یعنیہ[1] (آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ لایعنی باتوں کو چھوڑ دے۔(ت)
|
تنبیہ:قدعلمنا انّ الکلام ھٰھنا سینجرُّ |
تحقیق ہمیں معلوم ہےکہ کلام ایك مشکل علمی مسئلہ کی |
[1] جامع الترمذی ابواب الزہد باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ یضحك الناس امین کمپنی دہلی ۲ /۵۵،سنن ابن ماجہ ابواب الفتن باب کف اللسان فی الفتنہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۔ص ۲۹۵،مسند احمد بن حنبل عن حسین رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۰۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع