دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

لطف بہ المولٰی اللطیف:انا لو اوسعنا المقال،فی ابطال ھذاالمحال فعندنا بحمداﷲ تعالٰی شوارق بوارق تبھر العماء عــــــہ * وسحائب قواضب تمطر الدّماء، و لئن تضرعنا الی القریب المجید *لرجونا المزید* ونلنا البعید *ولکن فیما ذکرنا کفایۃ *لاھلِ الدّرایۃ *والحمداﷲ علٰی حُسن الہدایۃ *

اﷲ مہربان اس پر مہربانی فرمائے کہ اگر ہم اس محال کو باطل کرنے میں کلام کو وسعت دیں تو اﷲ تعالٰی کی مہربانی سے ہمارے پاس ایسی چمکدار بجلیاں ہیں جو بلند بادل پر غالب آجائیں اور ایسی تیز برسنے والی بدلیاں ہیں جو خون برسا دیں۔ اور اگر ہم اپنی قریب بزرگی والے رب کی بارگاہ میں فریاد کریں تو مزید کی امید ہے اور ہم بعید کو بھی پالیں۔لیکن جس قدر ہم نے ذکر کیا ہی اس میں سمجھدارون کے لیے کفایت ہے اور اچھی ہدایت پر اﷲ تعالٰی کے لیے تمام حمدیں ہیں۔ (ت)

اے مسکین ! البتہ یہ شان ہمارے نزدیك علمِ باری عزمجدہ کی ہے کہ ازلًا وابدًا تمام کو ائن ماضیہ و آتیہ کو محیط،اور زمانہ سے منزہ

" لَا یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقَالُ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ"[1]۔

اس سے غائب نہیں ذرہ بھر کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔(ت)

عالم جب تك نہ بنا تھا ذرہ ذرہ اس کے علم میں تھا۔اب کہ بنا،اب بھی بدستور ہے۔جب فانیات پر وعدہ الہیہ آئے گا اس وقت بھی ہر چیز اسی کے علم میں ہوگی۔عالم بدلتا ہے اور اس عالم کا علم نہیں بدلتا۔شے پر تین حال گزرے۔عدم،حدوث،فنا۔وہ اسے ان تینوں حالوں پر تفصیلًا ازل سے جانتا ہے۔اور ابد تك جانے گا۔معلوم میں تغیر آیا اور علم میں اصلًا تغیر نہ ہوا۔البتہ صرف ہماری زبان میں کہ دائرۃ زمان سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی۔اس علم سے تعبیریں متعدد ہوگئیں۔یعنی یُوجدُ،موجود،کان وُجِدَ۔

غرض یہی ہےوہ نحو وجود جس میں تبدُّ ل کو راہ نہیں۔اب چاہے اسے تم اپنی اصلاح میں "وعائے" دہر کہو،یا "حاقِ واقع" یا کچھ اور______ مگر حاشا کہ یہ اشیاءکا وجود حقیقی ذاتی نہیں،نہ اس میں حصول سے شے کو فی نفسہ

عــــــہ:ھو الجاج لانھم قلیلا ما یبتھون ۱۲ منہ۔


 

 



[1] القرآن الکریم۳۴/۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن