دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رابعًا:لازم کہ کافر عــــــہ بحالت کفر داخل جنت ہو _______مثلًا زید کا فر تھا اب اسلام لایا تو اس کے کفر پر صرف عدم زمانی طاری ہوا جس کا محصَّل اِختفاسے زیادہ نہیں _______ وجود حقیقی کی نفی نہیں کرسکتا _______ اور کفر طبیعت ناعتیہ ہے کہ اپنے قیام کو طالبِ موضوع اور تبدل موضوع بہ اجماعِ عُقلا ممنوع:

فان القائم بھذا غیرُ القائم بذاک۔

اس لیے کہ جو اس کے ساتھ قائم ہے وہ اور ہے،اور جو اُس کے ساتھ قائم ہے وہ اور ہے۔(ت)

تو بالضرور وہ کفر کہ واقع و نفس الامر میں موجود ہے۔زید ہی کی ذات سی قائم۔اور قیام مبدء صدق مشتق کو مستلزم تو حقیقتہ وہ کافر بھی ہے۔

اور ہر کافر کہ مسلمان ہوجائے بہ حکم شرع داخل جنگ ہوگا۔تو بالضرورۃ لازم کہ یہ کافر باوصفِ کفر داخل جنت ہو ___ نہایت کارد یہ کہ وہ کفر اس کا،بہ وجہ عدم زمانی پوشیدہ ہے اور اسلام آشکار۔

خامسًا:جب سابق ولا حق اعدامِ زمانیہ سب احتجاب و خفا تو لازم کہ عالم ایجاد کا ذرہ ذرہ ازلی ابدی ہو۔زید کل تك نہ تھا،یعنی پوشیدہ تھا____ پرسوں نہ رہے گا یعنی چھپ جائے گا_____ وجود حقیقی،دائم و سرمدی ____ اس سے بڑھ کر کون سا کفر ہوگا !

تقریرہ ان القدم الذی نخصّہ بالملک،العزیز جل جلالہ وصفاتہ العلیٰی لیس بمعنی ان لایمرّز مان الا وھو فیہ،اولا یخلوعنہ جزء من اجزاء الزمان،فانہ سبٰحنہ وتعالٰی متعالٍ عن الزمان،لایمرّ علیہ زمان کمالایحیط بہ مکان،فہو مع کُلّ زمان لکن لیس فی الزمان،وکذلك صفاتہ جلّت اسماء ہ،الا تری انّ الفلاسفۃ قالوابقدم العقول

اس کی تقریر یہ ہےکہ جو قدم ہم اﷲ تعالٰی کی ذات اور اُس کی صفاتِ عالیہ کے ساتھ مختص کرتے ہیں اُس کا یہ معنی نہیں کہ کوئی زمانہ نہیں گزرتا مگر وہ اس میں ہوتا ہے یا یہ کہ اجزاء زمانہ میں سی کوئی جز اس سے خالی نہیں ہوتی۔اس لیے کہ اﷲ سبحنہ و تعالٰی زمان سے برتر ہے۔اس پر زمان کا مرور نہیں ہوسکتا جیسا کہ مکان اس کا احاطہ نہیں کرسکتا۔چنانچہ وہ ہر زبان کے ساتھ ہے لیکن ہر زمان میں نہیں ہے۔یونہی اس کی صفاتِ جلیلہ ہیں۔کیا تو نہیں دیکھتا کہ فلاسفہ نے عقول کو قدیم کہا تو ہم نے

 

عــــــہ:یوں ہی لازم کہ مسلمان باوصفِ اسلام مخلد فی النار ہو کما فی الارتداد،والعیاذ باﷲ والبیان البیان(جیسا کہ ارتعداد میں ہوتا ہے۔اور اﷲ کی پناہ۔جو بیان تمہارا وہی بیان ہمارا۔ت۱۲ منہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن