30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غایت درجہ انہیں غائب کرسکتا ہے،صفحہ دہر سے مٹانا کیونکر ممکن؟ کہ اَن ہوئی کبھی نہ ہوگی۔_______ وھذا بیّن اجِدًّا(اور یہ خوب ظاہر ہے۔ت)
|
والحاصل اَنّ العدم الحقیقی علٰی ھذا،ھوالارتفاعُ عن صفحۃِ الدھر،کما اعترف بہ،وکل ماوجد ا یوجد فانّہ مرتسم فیہا۔وانما المرتفع مالم یتناولم اسم الوجود من ازل الازال الٰی ابد الاُبود۔فما دخل فی الکونِ ولواٰنًا قدتناولہُ اسم الوجود___ لایمکن و لواٰنًا قدتنا ولہ اسم الوجود۔لایمکن ان یصیر التناولُ لاتناولًا فاستحال العدمُ الحقیقی والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ |
خلاصہ یہ ہے کہ اس نظریے کی بنیاد پر عدم حقیقی صفحہ دہر سے مرتفع ہونے کا نام ہے،جیسا کہ زید نے اس کا اعتراف کیا ہے،جو شے بھی پائی گئی پائی جائے گی کہ وہ اس میں مرتسم ہے۔مرتفع تو فقط وہ ہے جو ازل سے ابد تك اسم وجود سے موسوم نہ ہو۔لہذا جوشیئ کون میں ایك آن کےلیے بھی داخل ہوئی اسم وجود اس کو متناول ہوگیا اور تناول کا لاتناول ہونا ممکن نہیں ہے۔چنانچہ عدم حقیقی محال ہوا۔اور اﷲ تعالٰی کی پناہ(ت) |
ثالثًا: جو مسلمان بہ شفاعتِ سیدالشافعین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا بہ محض رحمت ارحمُ الراحمین جلّت عظمتہ،جہنم سے نکل کر جنت میں جائیں،اس مذہب پر لازم کہ وہ واقع ونفس الامر میں جہنم میں ہوں اور اس نکلنے کا صرف یہ حاصل کہ اُن کا دوزخ میں ہونا مخفی ہے۔
یوں ہی ابلیس قبل انکار سجود جنت میں تھا،قال تعالٰی:
|
" فَاہۡبِطْ مِنْہَا فَمَا یَکُوۡنُ لَکَ اَنۡ تَتَکَبَّرَ فِیۡہَا"[1] |
اُتر جنت سے کہ تیرے لیے یہ نہ ہوگا کہ تو اس میں غرور کرے۔ |
تو لازم کہ واقع و نفس الامر میں وہ جنت میں ہے اور یہ نکالنا فقط اُس امر کا چھپا ڈالنا۔
اگر کہیے اُن مسلمانوں کو عذاب و عِقاب کی تکلیف نہ رہے گی _______ ہم کہیں گے تمہارے طور پر بے شك رہے گی ____ نہایت یہ کہ چھپے چوری ____ واستغفراﷲ العظیم(میں عظمت والے اﷲ سے مغفرت چاہتا ہوں ت)۔اس طرح شیطان کا التذاذ۔غرض یہ کہ کسی قدر کوشش کیجئے خفاء وظہور سے بڑھ کر کوئی بات نہ نکلے گی۔اور کام واقع و نفس الامر سےہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع