دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

"وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾"[1]

کچھ منہ اُس دن تروتازہ ہوں گے اپنے رب کی طرف دیکھتے۔

یعنی اُس کی رحمت کی اُمید رکھتے رُویت الہی نہ ہوئے،الٰی غیر ذٰلك من الجھالات الکثیفۃ والضلالات الخسیفۃ(اس کے علاوہ بھاری جہالتوں اورذلیل گمراہیوں سے۔ت)۔

پھر کیا یہ تاویلیں اُن کے کام آئیں اور انہیں بدعتی ہونے سے بچالیا؟ _______ تاہم وزن سے جانچ اور منہ دیکھنے سے امید واری مراد ہونا اتنا بعید نہیں جس قدر بے لگاؤ تحریفیں اس مُتفلسف کو کرنی پڑیں گی۔کما لایخفٰی _______ واﷲ الھادی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں،اور اﷲ ہی ہادی ہے۔ت)

شِفا شریف میں باطنیہ وغیرہم غُلَاۃ کو ذکر کرکے فرماتے ہیں:

زعمواانّ ظواھر الشرع لیس منھا شیئ علٰی مقتضٰی ومفھوم خطابھا وانما خاطبوابھا الخلق علٰی جہۃ المصلحۃ لھم اذلم یمکنھم التصریح لقصور افھامھم فمضمن مقالاتھم ابطال الشرائع وتکذیب الرسل والارتیابُ فیما اتوابہ اھ ملخصًا [2]۔

انہیں(باطنیہ)نے گمان کیا کہ نصوصِ شرع اپنے ظاہر ی الفاظ و خطاب کے مقتضٰی پر نہیں،ر سولوں نے تو مخلوق کو محض ان کی مصلحت کے اعتبار سے خطاب کیا کیونکہ مخلوق کی کم فہمی کی و جہ سے رسولوں کے لیے تصریح کرناممکن نہ تھا۔ان لوگوں کو(باطنیہ)کے کلام کا تقاضا یہ ہے کہ احکامِ شرع باطل ہو جائیں،رسولوں کی تکذیب ہوجائے اور رسولوں کے لائے ہوئے احکام میں شك و شبہ پیدا ہوجائے اھ تلخصیص(ت)

اہل سنت کا اجماع ہے کہ نصوص اپنے ظاہر پر حمل کیے جائیں اور ان میں پھر پھار حرام و نابہ کار کماصُرِّحَ بِہ فی کتب العقائد متنًا وشرحًا(جیسا کہ کتب عقائد چاہے متن ہوں یا شرح میں اس کی تصریح کردی گئی ہے۔ت)

ثانیًا: جب وعائے دہر میں باقی رہنا حقیقۃً وجود ٹھہرا،اور اَعدامِ زمانیہ محض حجاب وخفا،تو لازم آیا کہ حضرت حق جل وعلا کسی موجود کو معدوم نہ کرسکے۔اور اس کی مخلوق پر اس کا قابو نہ رہے کہ


 

 



[1] القرآن الکریم ۷۵ /۲۲۔۲۳

[2] الشفا بتعریف حقوق المصطفٰے فصل فی بیان ماھومن المقالات کفر المکتبۃ الشرکۃ الصحافیہ ۲ /۲۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن