30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" کُلُّ مَنْ عَلَیۡہَا فَانٍ ﴿ۚۖ۲۶﴾ وَّ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلٰلِ وَ الْاِکْرَامِ ﴿ۚ۲۷﴾"[1] |
جتنے زمین پر ہیں سب فنا ہونے والے ہیں اور باقی رہے گا تیرے رب کا وجہ کریم عظمت و تکریم والا۔ |
زید متفلسف کہتا ہے،باقی تو سبھی رہیں گے مگر _______ اور پردہ میں،اور توظاہر۔
اسی طرح صدہا آیات و احادیث ہیں جن سے زنہار زید کو جواب ممکن نہیں۔مگر یہ کہ جہاں جہاں قرآن و حدیث میں خکلق و ایجاد و ابداع و تکوین واقع ہوئے ہیں،انہیں بمعنی ظہور،اور اماتت و اہلاك و افنا واعدام کو بمنی تغییب اور عدم وفنا و موت و ہلاك کو بمعنی غیبوبت(کہے عــــــہ)
اور پُر ظاہر کہ یہ تاویل نہیں،تبدیل ہے،کہ ہر گز لغت و عرف کچھ اس کے مساعد نہیں _______ اشقیائے فلاسفہ قرآن عظیم میں یوں ہی تحریف معنوی کرتے ہیں ___ جنت کیا ہے؟ لذت ِ نفسانی ___ نار کیا ہے؟ اَلَمِ روحانی " تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْـِٕدَۃِ ؕ﴿۷﴾" [2](وہ آگ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔ت)دیکھا " فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ٪﴿۹﴾"[3]۔(لمبے لمبے ستونوں مین ان پر بند کردی جائے گی۔(ت)سے کام نہیں۔عِیاذًا باﷲ(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)
وہ دن قریب آتا ہے کہ " یَوْمَ یُدَعُّوۡنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا ﴿ؕ۱۳﴾"[4] (جس دن جہنم کی طرف دھکادے کر دھکیلے جائیں گے۔(ت)جہنم میں دھکادے کر پوچھا جائے گا۔"اَفَسِحْرٌ ہٰذَاۤ اَمْ اَنۡتُمْ لَا تُبْصِرُوۡنَ ﴿۱۵﴾ۚ"[5]۔کیوں بھلا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں؟ ___ اُس وقت اِن تاویلوں کا مزہ آئے گا۔" فَانۡتَظِرُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الْمُنۡتَظِرِیۡنَ ﴿۷۱﴾"[6]۔(تو راستہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ دیکھتا ہوں۔ت)
اور ایك انہیں پر کیا ہے،دنیا بھر کے بدعتی نصوص شرع کے ساتھ یوں ہی کھیلتے ہیں۔خود اصل بدعتِ و منشاء ضلالت اسی قسم کی تاویلیں ہیں۔معتزلہ کہتے ہیں: " وَالْوَزْنُ یَوْمَئِذِ ۣالْحَقُّ ۚ"۔[7] تول اُس دن حق ہے _______ یعنی جانچ ہوگی،میزان کچھ نہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع