30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو سمجھ لے گا۔ت)
قولِ ہفتم
میں اس کفرِ بواح کو خوب چمکایا اور روئے ریا سے پردہ حیات اٹھا کر حق مبین و قول محققین ٹھہرایا صاف لکھا کہ۔عدمِ زمانی حقیققہً عدم نہیں جس نے کسی وقت میں خلعتِ وجود پایا یا پائے گا۔وہ نہ معدوم تھا،نہ معدوم ہو،بلکہ یہ فقط پر دہ وحجاب ہیں۔پہلے نہ تھا،یعنی پوشیدہ تھا۔اور اب نہ رہا۔یعنی چھپ گیا۔ورنہ حقیقتہً وہ واقع و نفس الامر میں وجود سے مُنفك نہیں۔
اِنّا اﷲِ وانّآ الیہ راجعون(بے شك ہم اﷲ کے مال ہیں اور ہم کو اسی طرف پھرنا ہے۔ت)
اس قولِ شنیع پر جو شناعاتِ شدیدہ لازم،حَدِّعدّ سے خارج۔وٰلکن مالایُدرك کُلُّہ لایترك کلہ(لیکن جو چیز مکمل طور پر پائی نہ جاسکتی ہو وہ مکمل طور پر چھوڑ ی نہ جائے گی۔ت)
فاقول:وباﷲ التوفیق:(تو میں کہتا ہوں،اور اﷲ تعالٰی ہی کی طرف سے توفیق ہے۔ت):اوّلًا نصوص صریحہئ قرآنیہ کا خلاف،
اﷲ تبارك و تعالٰی فرماتا ہے۔
|
" اَوَلَا یَذْکُرُ الْاِنۡسٰنُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنۡ قَبْلُ وَلَمْ یَکُ شَیْـًٔا ﴿۶۷﴾"[1] |
کیا آدمی یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اُسے بنایا اس سے پہلے،اور وہ کچھ نہ تھا۔ |
زید مُتفلسف کہتا ہے۔تھا کیوں نہیں؟ البتہ پوشیدہ تھا۔حق جل و علا فرماتا ہے:
|
" وَ اَنَّہٗۤ اَہۡلَکَ عَادَۨ ا الْاُوۡلٰی ﴿ۙ۵۰﴾ وَ ثَمُوۡدَا۠ فَمَاۤ اَبْقٰی ﴿ۙ۵۱﴾"[2] |
اﷲ نے ہلاك کردیا اگلی قومِ عاد کو اور ثمود کو،سو ان میں کوئی باقی نہ رکھا۔ |
زید متفلسف کہتا ہے،باقی کیسے نہیں؟ واقع و نفسُ الامر میں رُوحیں بدن سے متعلق ہیں۔ہاں نگاہوں سے چھپ گئے۔رب تعالٰی وتقدس فرماتا ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع