دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اس کے سوا۔وقال تعالٰی: " اِلَیۡہِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَۃِ ؕ[1]اسی کی طرف پھیرا جاتا ہی علم قیامت کا

وقال تعالٰی:" وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الْوَعْدُ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾ قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنۡدَ اللہِ ۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۲۶  [2]" ۔ کافر کہتے ہیں یہ قیامت کا وعدہ کب ہے اگر تم سچے ہو۔تو فرما اس کا علم تو خدا ہی کو ہے،اور میں تو یہی ڈر سنانے والا ہوں صاف صاف۔

وقال تعالٰی: " وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ"[3]۔نہیں گھیرتے اُس کے علم سے کچھ،مگر جتنا وہ چاہے۔

وقال تعالٰی حکایۃً عن ملئکتہ: " سُبْحٰنَکَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الْعَلِیۡمُ الْحَکِیۡمُ﴿۳۲"[4]پاکی ہے تجھے ہمیں کچھ علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا۔بے شك تو ہی ہے دانا،حکمت والا۔

سبحن اﷲ ! متفلسفہ کہتے ہیں کہ عقولِ عشرہ ملئکہ سے عبارت ہے۔اگرچہ یہ بات محص غلط،کہ جوامور وہ بے عقول اِن دس عقول کے لیے ثابت کرتے ہیں،صفات ملئکہ سے اصلًا علاقہ نہیں رکھتے۔ولا اکذب ممن کذبہ القرآن(اس سے بڑھ کر کوئی جھوٹا نہیں جس کو قرآن نے جھوٹا قرار دیا۔ت)بلکہ یہ صرف اُن سُفہاء کے اوہامِ تراشیدہ ہیں جن کی اصل نام کو نہیں۔

" اِنْ ہِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ اَنۡتُمْ وَ اٰبَآؤُکُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللہُ بِہَا مِنۡ سُلْطٰنٍ ؕ"[5]

وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں۔اﷲ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری۔(ت)

تاہم اگر مان لیں اور یوں سمجھیں کہ مشرکین عرب نے شانِ املاک(فرشتے)میں غُلو کے ساتھ تفریط بھی کی کہ انہیں عورتیں ٹھہرایا۔کفارِ یونان نے وہ افراط خالص بنایا کہ اوصافِ خُلق سے متعالی بتایا۔تو اب اس آیہ کریمہ سے اُن عقول کی حالتِ ادراك کیجئے۔

کس طرح اِن احمقوں کو جھٹلاتے،اور اپنے مالك کے حضور اپنے عجزو بے علمی کا اقرار لاتے،اور پاکی و قدوسی اُس کے وجہِ کریمہ کے لیے خاص ٹھہراتے ہیں۔صدق اﷲ تعالٰی:


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۱ /۴۷

[2] القرآن الکریم ۶۷ /۲۵۔۲۶

[3] القرآن الکریم ۲ /۲۵۵

[4] القرآن الکریم ۲ /۳۲

[5] القرآن الکریم ۵۳ /۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن