دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اور اس نے بارہا کفار کو مسلمین پر غلبہ دیا۔

واﷲ ! یہ وہ جگہ ہے کہ مومن کا دل اپنے مولٰی کی محبت سے چھلکے،العظمۃ ﷲ(عظمت اﷲ کے لیے ہے۔ت)جمیل کی ہر بات جمیل(ہیہات ہیہات،بلاتشبیہ)میلے کپڑی کی بدصورت پر سخت بدنما ہوں کسی حسین کو پہننے دیجئے،دیکھئے کتنی بہار دیتے ہیں۔ وﷲِ الْمَثلُ الاعلٰی(اور اﷲ ہی کے لیے ہے سب سے برتر شان۔ت) عیاذًا باﷲ(اﷲ کی پناہ۔ت)اگر وہ اپنے بندہ مسلمان کو دوزخ میں ڈالے۔(اور اسی کے وجہ کریم کی پناہ)اس وقت اس مومن سے پوچھئے تیرے رب نے یہ کام کیسا کیا؟ واﷲ ! یہی کہے گا کہ بہت اچھا،نہایت خوب،کمال بجا،ولکن عافیتك اوسَعُ لی(لیکن تیری عافیت میر ے لیے زیادہ وسعت والی ہے۔

بالجملہ زید کا یہ قول انواع انواعِ ضلالات وجہالات کا مجمع _____ اور صریح فلسفہ و اعتزال اس کا منبع ____نسألَ اﷲ العافیۃ،ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العزیز الحکیم۔(ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت مانگتے ہیں،اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں مگر اﷲ عزت والے حکمت والے کی توفیق سے۔ت)

قولِ ششم

میں کہ "عقولِ عشرہ کا تمام نقائص و قبائح سے مقدس و منزہ،اور ان کے علم کا تام و محیط باحاطہ تامہ ہونا نقل کیا۔یہاں تك کہ کوئی ذرہ ذرات عالم سے ان پر مخفی رہنا ممکن نہیں"_____ یہ خاص صفت حضرت عالم الغیب و الشہادہ کی ہے جل و علا۔ قال تعالٰی

" وَمَا یَعْزُبُ عَنۡ رَّبِّکَ مِنۡ مِّثْقَالِ ذَرَّۃٍ فِی الۡاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ "[1]

نہیں چھپتی تیرے رب سے ذرہ برابر چیز زمین میں اور نہ آسمان میں۔

اور اس کا غیر خدا کے لیے ثابت کرنا قطعًا کفر لعزّۃُ اﷲ(عزت اﷲ کے لیے ہے۔ت)اس عَدَمِ امکان کو مسلمان غور کرے کہ کیسا کفر و اشگاف اور کتنے صریح نصوص قرآنیہ کا خلاف ہے۔

قال تعالٰی: " وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّکَ اِلَّا ہُوَ ؕ"۔[2]کوئی نہیں جانتا تیرے رب کے لشکروں کو


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰ /۶۱

[2] القرآن الکریم۷۴/۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن