دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

وہاں صرف ترجیح اُس قدیر مجید عزمجدہ کے ارادہ سے ہے۔جس چیز کے ایجاد سے اس کا ارادہ متعلق ہوگیا اُسی نے ترجیح پالی۔

شرح طوالع میں ہے:

تخصیص بعض المقدورات بالتحصیل،وبعضھا بالتقدیم والتاخیرلا بُدّلہ من مخصِّص،لان نسبۃ جمیع المقدورات الٰی ذاتہ متساویۃ ولیس ھونفس العلم،فانہ،تابع للمعلوم،ولا القدرۃ فانّ نسبتہا الی الجمیع علی وتیرۃٍ واحدۃ فلا بُدّ من صفۃٍ اُخرٰی من شانہا التخصیص،وھی الارادۃ [1] ا ھ ملخصًا۔

بعض مقدورات کے تحصیل اور بعض کے تقدیم و تاخیر کے ساتھ خاص کرنے کے لیے کسی مخصص کا ہونا ضروری ہے کیونکہ تمام مقدورات کی نسبت اﷲ تعالٰی کی ذات کی طرف مساوی ہے،اور وہ مخصص نفس علم نہیں کیونکہ وہ تو معلوم کے تابع ہوتا ہے اور نہ ہی وہ قدرت ہے کیونکہ اس کی نسبت سب کی طرف ایك جیسی ہے لہذا کسی اور صفت کا ہونا ضروری ہے جس کی شان تخصیص ہے اور وہ ارادہ ہے ا ھ تلخیص(ت)

اور بفرض باطل اگر یہاں کوئی مرجح ہو بھی تو اس کا اتباع مولٰی مقتدر جل جلالہ پر ضرور نہیں۔اسے اختیار ہے چاہے راجح کو کبھی نہ کرے اور مرجوع کو خلعتِ وجود عطا فرمائے۔زِنہار اس پر اعتراض نہیں ہوسکتا۔شرحِ مواقف میں ہے:

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

الرجحان لاھومحرك الارادۃ ___ ھکذا ینبغی ان یفھم ھذا المقام۔وقد راینا تصدیق ذلک،فی قعبی العطشان و طریقی السالک،فارادۃ اﷲ سبحٰنہ اولٰی بذالك ۱۲ منہ۔

چنانچہ ارادہ موجبِ رجحان ہے نہ کہ رجحان محرك ارادہ،اس مقام کو یوں ہی سمجھنا چاہیے اور تحقیق ہم نے اس کی تصدیق پیا سے کے دو پیالوں اور چلنے والے کے دو راستوں مین دیکھی ہے۔پس اﷲ سبحانہ و تعالٰی کا ارادہ اس کے لیے اولٰی ہے۔۱۲ منہ(ت)

 


 

 



[1] شرح طوالع الانوار من مطالع الانظار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن