30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکہ حددثِ تمام اجسام و صفاتِ اجسام پر تمام اہل ملل کا اتفاق ہے۔یہود و نصارٰی تك اس میں خلاف نہیں رکھتے۔فی شرح المواقف:
|
الاجسام محدثۃبذو اتہاالجوھریۃ،و صفاتھا العرضیۃ وھوالحق،وبہ قال الملیون کلھم من المسلمین و الیہود والنصارٰی والمجوس[1]۔ |
اجسام اپنی ذواتِ جوہریہ اور صفات عرضیہ کے ساتھ حادث ہیں،اور یہی حق ہے۔اور یہی کہا تمام ملتوں نے مسلمانوں، یہودیوں نصارٰی اور مجوسیوں میں سے۔(ت) |
اور بیشك زہد کا ان مضامین کفریہ کو مقام رَدّوِ استدلال میں لانا،اور اُن پر اختیار مذاہب و تحقیق مشارب کی بنا رکھنا،صراحۃً اُن کی رضا و قبول پر دال۔اور بالفرض نہ ہو تو بلا اکراہ ایراد میں کیا مقال !
|
وتذکرّ کلّ ماقدّمنا من الکلام علی القول الاوّل،تجد ھُنالك مافیہ الغِناءُ وعلیہ المعوّل۔ |
قولِ اوّل پر جو گفتگو ہم نے مقدم کی اس کو یاد کرلے،اس میں تو غناء پائے گا اور اُسی پر بھروسہ ہے۔(ت) |
معدنِ ضلالات قولِ پنجم
یہ قول متعدد ضلالتوں،متکثرجہالتوں کی طُرفہ معجون،بلکہ معجونِ فلاسفہ قرُۃُ العیون ہے ______زید مسکین نے تَشَدُّ بقری عــــــہ کو علقِ نفیس جان کر اٰمنا بہ تو کہہ دیا مگر نہ دیکھا کہ اس پر کیا کیا شناعاتِ عظیمہ ہائلہ وارد۔
فاقول:وبحول اﷲ تعالٰی اُصول(چنانچہ میں کہتا ہوں اور اﷲ تعالٰی کی توفیق سے حملہ آور ہوتا ہوں۔ت)
اَوّلًا:تمام انواع کا قِدم لازم کہ جب طبائع مرسلہ میں مجرد امکانِ ذاتی مِلاك فیضان۔اور امکانِ ذاتی یعنی دائرہ قدرت میں داخل ہونا،قطعًا ازلی۔والالزم الانقلاب(ورنہ انقلاب لازم آئے گا۔ت)_____ اور جناب مبدی تبارك و تعالٰی میں قطعًا بخل نہیں۔تو واجب ہوا کہ ہر نوع قدیم ہو۔
عــــــہ:مؤلف المنطق الجدید تمسك ھنا بما تفوہ بہ الباقر وھذا اللفظ یشیرالیہ ۱۲ محمد احمد۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع