30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احادیثِ موضوعہ کے مضمون حق و نافع ہوتے ہیں،تو اُن اختلافاتِ ملعونہ کی مجردد حکایت کیونکر حلال ہوگی جو صریح مخالفِ اسلام و مہلك ہائل و مضر عظیم و سم قاتل ہیں۔نساَلُ اﷲ العافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ت)
بلکہ بہت آئمہ ناصحین رحمۃُ اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین تو بروجہِ رد و ابطال بھی،ایسی بلکہ ان سے بدرجہا کم خرافات کی اشاعت پسند نہیں کرتے۔اور ایك یہ وجہ بھی ہے جس کے سبب کلامِ متاخرین پر ہزاروں ہزار طعن و انکار فرماتے ہیں،فَصَّل بعضہ الفاضل علیُّ القاری فی شرح الفقہ الاکبر(جیسا کہ اس میں سے بعض کی تفصیل امام فاضل ملا علی قاری نے شرح فقہ اکبر میں کی ہے۔ت)
حتّی کہ سیدنا امام ہمام عماد السنہ احمد بن حنبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے سیدنا عارف باﷲ امام الصوفیہ حارث محُاسبی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس وجہ پر ملاقات ترك کردی اور فرمایا۔
|
ویحك الستَ تحکی بدعتھم اوّلًا ثمّ تَرُدُّ علیھم، الستَ تحمل الناس بتصنفك علٰی مطالعۃ البدعۃ، والتفکر فی الشبہۃ،فید عوھم ذٰلك الی الرَّأیِ و البحثِ والفتنۃ [1] |
تجھ پر افسوس،کیا تُو پہلے اُن کی بدعات کو نقل نہیں کرتا پھر اُن کا رَد کرتا ہے کیا تو اپنی تصنیف کے ذریعے لوگوں کو بدعت کے مطالعہ اور شبہات میں غور کرنے پر برانگیختہ نہیں کرتا ہے؟ چنانچہ یہ بات ان کو رائے،بحث اور فتنہ کی طرف دعوت دیتی ہے۔(ت) |
اگرچہ ہے یوں کہ رد اہل بدعت،وقت حاجت اہم فرائض سے ہے۔اور خود امام احمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے رَدِّ جہمیہ میں کتاب تصنیف فرمائی۔ وفی حدیثٍ عندالخطیب وغیرہ انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال: خطیب وغیرہ کے نزدیك ایك حدیث میں رسول اﷲ نے فر مایا:
|
اذا ظھرت عــــــہ الفتن اوقال البدع وسُبَّ اصحابی فلیظھر العالم |
جب فتنے ظاہر ہوں یا فرمایا جب بدعتیں ظاہر ہو اور میرے اصحاب کو سبب وشتم کیا جائے تو |
عــــــہ:اقول فانظر الٰی قولہ" ظَھَرت" یظھرلك الماخذان،واﷲ تعالٰی اعلم،۱۲ منہ(قدس سرہ،)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع