دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رحمۃ اﷲ تعالٰی اس کی شرح نسیم الریاض میں فرماتے ہیں:

امّا ذکر ھا علٰی غیر ھذا(الوجہ من الرّدّ والابطال و نحوہ مما مرّ)علٰی وجہ الحکایات والخوض فی قیل وقال وما لایعنی فکل ھذا(المحکی)ممنوع(غیر جائز شرعًا)وبعضہ اشدّ فی المنع والعُقُوبۃ من بعض،فما کان من قائلہ الحاکی لہ،(عن غیرہ)علی غیر قصدٍ و معرفۃ بمقدارماحکاہ،ولم یکن الکلام(الذی حکاہ) من البشاعۃ حیث ھو ولم یظھر علٰی حاکیہ استحسانہ واستصوابہ زُجرَ(وَوُبِّخَ)ونھی عن العود الیہ وان قوم ببعض الادب فہو مستوجب لہ،وان کان لفظہ من البشاعۃ حیث ھو،کان الادب اشدّ اھ ملخصًا [1]۔

ان کلمات کفریہ کو رد و ابطال وغیرہ وجوہ مذکورہ کے علاوہ بطور حکایات نقل کرنا یا لایعنی قیل و قال کے طور پر ذکر کرنا سب ممنوع اور شرعًا ناجائز ہے،اور ممانعت و عقوبت میں بعض کلمات بعض سے شدید تر ہیں۔چنانچہ جو کچھ ناقل نے لاقصد تحقیر حکایت کیا جب کہ وہ اس کی شناعت کی حد سے بے خبر ہے اور وہ ایسا کلام نقل کرنے کا عادی بھی نہیں بلکہ محض نادرًا اس سے ایسے کلام کا صدور ہوا،اور وہ کلام بھی حد درجے کا قابل اعتراض نہیں اور یہ بھی ظاہر نہیں ہوا کہ ناقل نے اس کلام کو مستحسن و پسندیدہ سمجھا ہے تو اس کو زجرو توبیخ کی جائے گی اور ایسے کلام کے اعادہ سے منع کیا جائے گا اگر اس کو کچھ سزا دی جائے تو وہ اس کا مستحق ہے۔اور اگر ا س کے الفاظ زیادہ قابلِ اعتراض ہیں تو ناقل کو سزا بھی زیادہ سخت دی جائے۔ اھ ملخصًا(ت)

اقول:اور کیونکر حرام نہ کہیں گے حالانکہ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ حدیث موضوع کی روایت بے ذکر رد و انکار ناجائز ہے۔وھذا ما اُخِذبہ علی الحافظین المعاصرین ابی نعیم وابن مندۃ(اور اسی وجہ سے دو ہمعصر حافظوں ابونعیم اور ابن مندہ کا مواخذہ کیا گیا۔ت)اور یہاں مجردبیانِ سند سے براء ت عہد نہیں۔صَرَّح بہ الشمس الذھبی وغیرہ من آئمۃ الشان (امام شمس الذہبی اور دیگر عظیم الشان آئمہ نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔ت)تو جب وہاں یہ حکم ہے باآں کہ صدہا


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ فصل الوجہ السادس المطبعۃ الشرکۃ الصحافیہ ۲ /۳۶۔۲۳۵،نسیم الریاض فی شرح شفا القاضی عیاض فصل الوجہ السادس مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۴ /۴۲۲ تا ۳۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن