30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لم یقل غیر ذٰلک،یفّرق القاضی بینھما ولا یصدّقہ[1]۔ |
مسیح اﷲ تعالٰی کا بیٹا ہے،اور اس کے علاوہ کوئی کلمہ اس نے نہیں کہا تو قاضی اس شوہر اور اس کی بیوی کے درمیان تفریق کردے گا اور شوہر کی تصدیق نہیں کرے گا۔(ت) |
سبحان اﷲ ! جب اس مسئلہ میں _____جہاں قرین قیا س کہ اس نے لفظِ حکایت کہا ہو اور زن وشہود نے نہ سنا،حکم بینونت دیتے ہیں تو آدمی کفرِ صریح سے کتاب کو گندہ کرکے اور اسے وھذا التحقیق کے زیور پہنا کے کیونکر سبیلِ نجات پاسکتا ہے۔ ونسألُ اﷲ الْعَافِیّۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت مانگتے ہیں۔ت)
سیدنا امام اجل،عالم المدینہ مالك بن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ایك شخص کی نسبت سوال ہوا کہ اس نے قرآن کریم کو مخلوق کہا۔فرمایا کافر ہے،قتل کردو،اس نے عرض کی:میں نے تو اوروں کا قول ذکر کیا ہے۔فرمایا ہم نے تو تجھ سے سُنا ہے۔اِعلام بِقواطع الاسلام میں ہے:
|
سأل رجل مالکاعمن یقول القرٰان مخلوق،فقال مالک:کافر،اقتلوہ،فقال:انمّا حکیتہ،عن غیری، فقال مالک:انما سمعناہ منك [2] |
ایك شخص نے امام مالك سے اُس شخص کے بارے میں سوال کیا جو کہتا ہے کہ قرآن مخلوق ہے۔آپ نے فرمایا:وہ کافر ہے اس کو قتل کردو۔اس شخص نے کہا:میں نے تو دوسروں کی بات نقل کی ہے،تو آپ نے فرمایا:ہم نے تو تجھ ہی سے یہ سُنا ہے۔(ت) |
بلکہ علمائے دین تصریح فرماتے ہیں کہ ایسی باتیں بہ تصریح حکایت بیان کرنا بھی حرام و ناروا،اور حکایت کنندہ مستحق سزا،جب تك غرض محمود و مہم عندالشرع۔مثلِ تحذیر خلق و اظہارِ حق وابطال باطل _____یا دارالحکم میں دعوٰی و شہادت بہ غرضِ قتل و عقوبت قائل وغیرہا ضرورات د ینیہ پر مبنی و مشتمل،اور علانیہ اظہارِ بیزاری و کراہت و تبری سے مقرون و متّصِل نہ ہو۔
امام علامہ قاضی عیاض مالکی قدِسَ سّرُہ،شفا شریف اور علامہ شہاب الدین احمد خفا جی حنفی،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع