دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رہا یہ کہ فلاسفہ کے طور پر کہا،اقول:سچ ہے،ہم کب کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے طور پر کہا،آخر جو کلمہ کفر کہا جائے گا والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ ت)وہ غالبًا کسی نہ کسی فرقہ کافرہ کے طور پر ہوگا۔پھر کیا اس قدر اس حکم سے نجات دے سکتا ہے؟ _____حاشا و کلّا(ہر گز ہر گز نہیں۔ت)

زید متفلسِف سے استفسار کیجئے،بھلا اُسے کفر تو جانتا تھا کہیں اس عبارت میں اس کے رَدّیا اُس سے تَبرّی کی طرف بھی اشارہ کیا؟_____کسی کلمہ،کسی حرف سے کراہت وناپسندی کی بُو بھی آتی ہے؟ ہیہات ہیہات !! نہ ہرگز ہرگز کوئی لفظ ایسا لکھا جس سے معلوم ہوتا کہ دوسرے کا قول نقل و حکایت کرتا ہے،بلکہ اس سب کے برعکس اسے لفظ التحقیق کے نیچے داخل کیا۔اور "قولِ وسیط" میں ھٰذا التحقیق کہا جس نے رہا سہا بھرم کھول دیا فانَّا ﷲ وانّا الیہ راجعون(بے شك ہم اﷲ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ت)

آئمہ دین،یہاں تك کہ خود مُنَقّحِ مذہب حضرت امام ربانی ابوعبداﷲ محمد بن حسن شیبانی اﷲ تعالٰی عنہ تصریح فرماتے ہیں کہ:"جو شخص اپنی زبان سے المسیح ابن اﷲ(مسیح اﷲ تعالٰی کا بیٹا ہے۔ت)کہے اور کوئی لفظ ایسا کہ حکایت قول نصارٰی پر دلیل ہو،ذکر نہ کرے،اگرچہ قصدِ حکایت کا دعوٰی کرتا رہے،ہر گز سچا نہ ٹھہرائیں گی اور عورت نکاح سے نکل جانے کا حکم دیں گے"۔

علامہ بدر الدین رشید حنفی رسالہ الفاظِ مُکْفِرہ میں فتاوٰی صغرٰی وغیرہا سے ناقل!

وقالت للقاضی سمعت زوجی یقول المسیحُ ابنُ اﷲ فقال انما قلت حکایۃ عمّن یقولہ،فانّہ اقرّ انّہ لم یتکلم الا بھٰذہ الکلمۃ بانتِ امرأتہ [1]۔

اگر کسی عورت نے قاضی کے پاس آکر کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مسیح اﷲ کا بیٹا ہے اس پر شور نے کہا کہ میں نے یہ کلمات اس شخص کی طرف سے نقل کرتے ہوئے کہے جو اس کا قائل ہے اور شوہر نے اقرار کیا۔کہ اس نے یہی کلمات کہے ہیں تو اس کی عورت بائنہ ہوجائے گی۔ (ت)

اُسی میں ہے:

قال محمد ان شہدالشہود انّھم سمعوہ یقول المسیح ابن اﷲ،و

امام محمد علیہ الرحمۃ نے فرمایا اگر گواہ گواہی دیں کہ انہوں نے شوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ

 


 

 



[1] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃ مصطفیٰ البابی مصر،ص ۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن